***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > قربانی کا بیان

Share |
سرخی : f 1049    قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنا کیسا ہے؟
مقام : جوبلی ہلز,انڈیا,
نام : محمد شاہ نواز
سوال:     میرا سوال یہ ہے کہ عید کے موقع پر گھر میں قربانی کا گوشت ہوتا ہے اور رشتہ داروں کی جانب سے گوشت آتا ہے ، اس طرح کافی مقدار میں گوشت جمع ہوجاتا ہے تو کیا ہم اس گوشت کو رکھ کر بعد میں استعمال کرسکتے ہیں؟
............................................................................
جواب:     قربانی کے گوشت سے متعلق شریعت اسلامیہ کا حکم یہ ہے کہ اس کے تین حصے کئے جائیں(1)ایک حصہ غرباء میں تقسیم کیا جائے ،(2)ایک حصہ رشتہ داروں میں تقسیم کیا جائے،اور(3) ایک حصہ خود استعمال کریں-
ابتداء میں تین دن سے زیادہ  قربانی کا گوشت کھانا منع تھا لیکن بعد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اجازت مرحمت فرمائی کہ تین دن کے بعد بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں-  
صحیح بخاری شریف میں حدیث مبارک ہے :
  عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ  صلی اللہ علیہ وسلم  مَنْ ضَحَّی مِنْکُمْ فَلاَ یُصْبِحَنَّ بَعْدَ ثَالِثَۃٍ وَفِی بَیْتِہِ مِنْہُ شَیْء ٌ ۔ فَلَمَّا کَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ قَالُوا یَا رَسُولَ اللَّہِ نَفْعَلُ کَمَا فَعَلْنَا عَامَ الْمَاضِی قَالَ کُلُوا وَأَطْعِمُوا وَادَّخِرُوا فَإِنَّ ذَلِکَ الْعَامَ کَانَ بِالنَّاسِ جَہْدٌ فَأَرَدْتُ أَنْ تُعِینُوا فِیہَا  
ترجمہ:سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایاکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جو شخص قربانی کرے تو تیسرے دن اس کے گھر میں قربانی کا کچھ حصہ بھی بچا نہ رہے،جب دوسرے سال قربانی کا مرحلہ آیا تو حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم !کیاہم اس سال بھی قربانی کا گوشت گذشتہ سال کی طرح استعمال کریں ؟حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:قربانی کا گوشت تم کھاؤ،دوسروں کو کھلاؤاور ذخیرہ کرلو!کیونکہ گذشتہ سال لوگ مشقت میں تھے اسی لئے میں نے ارادہ کیا کہ تم ایام قربانی میں ان کی مدد کرو-(صحیح بخاری، باب ما یؤکل من لحوم الأضاحی وما یتزود منہا . حدیث نمبر: 5569)
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com