***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان

Share |
سرخی : f 1094    جامع مسجد میں ادائی نماز کی فضیلت
مقام : پونے,
نام : عارف اشرفی
سوال:    

کیا شہر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے سے پانچ سو گنا زیادہ ثواب ملتا ہے؟ حدیث پاک کی روشنی میں تفصیلی بیان فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

جی ہاں !جامع مسجد میں نماز اداکرنے کا اجروثواب دیگرمساجد کے بالمقابل پانچ سو گنا زیادہ ملتاہے ، علامہ ہیثمی کی مجمع الزوائد و منبع الفوائد میں امام طبرانی کی معجم اوسط کے حوالہ سے حدیث شریف منقول ہے: عن ابن عمر ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال الصلوٰۃ فی المسجد الجامع تعدل الفریضۃ یعنی حجۃ مبرورۃ والنافلۃ کحجۃ متقبلۃ و فضلت الصلوٰۃ فی المسجد الجامع علی ماسواہ من المساجد بخمس مائۃ صلوۃ۔ ترجمہ: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی مقبول فریضۂ حج کے برابر ہے اور نفل نماز مقبول نفل حج کی طرح ہے اور جامع مسجد میں نماز اداکرنا دیگر مساجد میں نماز اداکرنے پر پانچ سو درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ (مجمع الزوائد و منبع الفوائد‘ حدیث نمبر: 2185) بنابریں جامع مسجدمیں نماز جمعہ کی ادائیگی کا ثواب بھی پانچ سو گنازائد ہی رہیگا۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com