***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > حلال و حرام کا بیان

Share |
سرخی : f 1126    کیازندہ پر ندوں کی تجارت کرنا جائزہے؟
مقام : india,
نام : محمد ابرار الحق
سوال:    

حضرت مفتی صاحب مجھے یہ بتلائیں کہ کیازندہ پر ندوں کی تجارت کرنا جائز ہے جیسےLovebirdوغیرہ؟


............................................................................
جواب:    

پرندہ چاہے حلال ہو یا حرام اسکی خریدوفروخت اس وقت جائز ہے جبکہ وہ بائع کی ملکیت اور قبضہ میں ہواور وہ مشتری کے قبضہ میں دے سکتا ہو جیساکہ علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بیع الکلب المعلم عندنا جائزوکذا السنور وسباع والوحش والطیرجائز (ردالمحتاعلی الدرالمختار، کتاب البیوع ، مطلب فی بیع دودۃالقرمز) البتہ پرندہ اپنی ملکیت میں ہولیکن ہوا میں اُڑ رہاہو تو ایسے پرندوں کی بیع شرعاًفاسد ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com