***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > وضو کے مسائل

Share |
سرخی : f 1130    موبائل میں قرآن ہوتو بلاوضو چھونے کاحکم
مقام : بنگلور ,
نام : محمد صادق حسین
سوال:    

آج کل موبائیل فون میں انٹرنٹ کی سہولت عام ہوچکی ہے ، اس کے ذریعہ موبائل میں قرآن کریم ڈاؤن لوڈ (Download)کیا جاتا ہے اور قرآن کریم کی آڈیو فائل یا ڈاکومنٹ فائل (Soft copy) موبائل میں محفوظ(Save) رہتی ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا موبائل میں قرآن کریم ڈاؤن لوڈ کرنا صحیح ہے ؟ اگر موبائل میں قرآن کریم کی فائل ہوتوکیا موبائل کو بلاوضو ہاتھ لگا یا جاسکتا ہے یا نہیں ؟


............................................................................
جواب:    

موبائل فون میں قرآن کریم ڈاؤن لوڈ (Download)کرنا اور اس کی فائل محفوظ رکھنا شرعاً جائز ودرست ہے ، اگر قرآن کریم کے کلمات موبائل اسکرین پر ظاہر ونمایاں ہوں تو اُسے بلاوضو چھونا‘شرعاًدرست نہیں ، البتہ قرآن کریم کی فائل ‘ موبائل میں محفوظ ہولیکن کلمات اسکرین پر ظاہر نہ ہوں تو بلاوضو ہاتھ لگانا شرعاً جائز ہے ۔ جیساکہ الجوھرۃ النیرۃ ، کتاب الطھارۃ ، باب الحیض میں ہے : وکذا لایجوز لہ مس شیء مکتوب فیہ شییء من القرآن من لوح او درھم او غیر ذالک اذا کان آیۃ تامۃ ۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com