***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عقائد کا بیان > ایمان باللہ کا بیان

Share |
سرخی : f 1176    اللہ تعالیٰ کے رزاق،رحمن ورحیم اور قدیر ہونے کی دلیل
مقام : دبئي,
نام : محمد اعجاز خان
سوال:    

حضرت مفتی صاحب مجہکو قرآن مجید کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کے رزاق ‘ رحمن ورحیم اور قدیر ہونے کی دلیل دیجئے


............................................................................
جواب:    

رزاق ہونے کی دلیل ارشاد الہیٰ ہے؛ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا ترجمہ ؛ اور زمين ميں کوئي چلنے پھرنے والا (جاندار) نہيں ہے مگر (يہ کہ) اس کا رزق اللہ (کے ذمہ کرم) پر ہے (سورة الھود۔ 6) نیزارشاد الہی ہے : إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ ترجمہ ؛ بیشک اﷲ ہی ہر ایک کا روزی رساں ہے، بڑی قوت والا ہے، زبردست مضبوط ہے (اسے کسی کی مدد و تعاون کی حاجت نہیں) ﴿سورة الذاریات۔58﴾ تمام مخلوقات کوان کی خوراک سے نوازتاہے ، ہر چھوٹی بڑی مخلوق خواہ آبادی میں ہو یا ویرانہ میں ،سبزہ زاروں میں ہو یا ریگزاروں میں ،اللہ تعالیٰ کی شان رزاقیت ہے کہ اُنہیں بہم رزق پہنچتاہے یہاں تک حشرات الارض بھی اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں ، مخلوق بھوک کی حالت میں نیند سے بیدر ہوتی ہے لیکن بھوکی نہیں سوتی ، یہ اللہ تعالیٰ کے رازق ہونے کی بین دلیل ہے ، اور اللہ کے رحمن ورحیم ہونے کی دلیل یہ ارشاد ہے: الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ترجمہ ؛ نہايت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے ﴿سورة الفاتحہ۔1﴾ رحمت الہی کی شان یہ ہے کہ مخلوق میں اس کے وجود کا انکار کرنے والے بھی موجود ہیں، ملحدین وکفار بھی ہیں اور مشرکین ومنافقین بھی، لیکن اللہ تعالی انہیں ہلاک نہیں کررہا ہے، ان پر عذاب نازل نہیں فرمارہا ہے بلکہ انہیں دنیا کی نعمتیں، رزق ، دولت ، اقتدار عطافرمارہاہے – گنہگار مسلم بندوں سے بہت ساری نافرمانیاں ہوتی ہیں اس کی رحمت ہی ہے کہ وہ گناہوں پر فوراً مواخذہ نہیں فرماتا ، اور قیامت کے دن خصوصی رحمت فرمائے گااورجس کے چاہے گناہ بخش دیگا۔ اللہ تعالی کے قدیر ہونے کی دلیل یہ ارشاد ہے: إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ترجمہ ؛ بيشک اللہ ہر چيز پر قادر ہے ﴿سورة البقرة ۔ 20﴾ قدرت الہی کی دلیل بے شمار مخلوقات کی تخلیق ہے ، زمین وآسمان چاند سورج ، سیارگان، نظامِ شمسی وقمری ، نظامہائے جسمِ انسانی اور مخلوقات میں دیگر بہت سے عجائب ہیں جس کا ایک ایک حصہ عقل کو حیران اور نظر کو خیرہ کردیتا ہے ، ایک ایک مخلوق اپنے اندر کئی نظام رکھتی ہے ، کائنات کا ذرہ ذرہ پتہ پتہ قدرت الٰہی کی کھلی دلیل اور حجت وبرہان ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com