***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > مسافر کی نماز کے مسائل

Share |
سرخی : f 1180    مسافر کا مقیم کی اقتداء میں نماز ادا کرنا
مقام : دمام,
نام : سید سعید الدین شرفی
سوال:     السلام علیکم!  کیا فرماتے ہیں‘ علماء کرام کہ زید حالت سفر میں ہوتا ہے اور ظہر‘ عصر اور عشاء کے لئے مسجد میں جانے کے بعد چوتھی رکعت ملتی ہے اور امام کے سلام کے بعد زید کو اب کتنے رکعت نماز اد اکرنا ہے؟
............................................................................
جواب:     شرعی مسافر جب مقیم امام کے پیچھے چار رکعت والی نماز ادا کرے تو وہ بھی امام کی اقتداء میں مکمل چار رکعت ادا کرے اوراگر امام کی اقتداء سے کچھ رکعتیں رہ گئی ہیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد انہیں ادا کرے بنابریں زید اگر چوتھی رکعت میں شامل جماعت ہو تو اسے چائیے کہ امام سلام پھیرنے کے بعد بقیہ تین رکعات تکمیل کرلے۔
جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے:

  واما اقتداء المسافر بالمقیم فیصح فی الوقت و یتم۔

(در مختار‘ کتاب الصلوٰۃ‘ باب صلوٰۃ المسافر)
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com