***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > حلال و حرام کا بیان

Share |
سرخی : f 1192    ریلوے پاس کا غیر مجاز استعمال
مقام : گلبرگہ،مہارشٹرا،انڈیا,
نام : محمد وسیم
سوال:     ریلوے کے ملازمین کو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ سہولت ملتی ہے کہ ملازمین اپنے فیملی ممبرس کے ساتھ مفت ٹرین کا سفر کرسکتے ہیں‘ اس کے لئے انہیں خصوصی پاس دیا جاتا ہے‘ کیا افراد خاندان کے علاوہ دیگر رشتہ دار یا احباب کو اپنے فیملی ممبرس بیوی‘ بچے‘ ماں بتلاکر ریلوے پاس کے ذریعہ سفر کیا جاسکتا ہے؟ اس بارے میں اسلام کیا ہدایت دیتا ہے؟
............................................................................
جواب:     دیگر قرابت داروں یا احباب کو بیوی‘ بچے یا والدین قرار دینا تلبیس شخصی‘ دھوکہ دہی اور دروغ گوئی ہے‘ لہٰذا مذکورہ صورت میں غیر مجاز طور پر ریلوے پاس استعمال کرنے والے حضرات کو اپنے اس عمل سے اجتناب کرنا چاہئے۔
واللہ اعلم بالصواب–
سیدضیاءالدین عفی عنہ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر۔ WWW.ZIAISLAMIC.COM
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com