***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > حلال و حرام کا بیان

Share |
سرخی : f 1208    کیا پچھنا لگوانے سے ثواب ملتا ہے؟
مقام : رام پور,
نام : تراب الحق
سوال:    

مفتی صاحب میں روزانہ اخبار میں پچھنا لگوانے کے بارے میں ایڈ دیکھ رہاہوں ، اس سے پہلے میں نے پچھنا لگوانے کے عمل کو یوروپی ممالک میں دیکھا ہے اور یہ جانتاہوں کہ یہ بہت قدیم عمل ہے ، لیکن اب میرا سوال یہ ہے کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی پچھنا لگایاتھا اور کیا پچھنا لگانے سے ثواب بھی ملتا ہے؟


............................................................................
جواب:    

حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے پچھنا لگوایا اور پچھنا لگانے والے صاحب کو اجرت عطافرمائی ،جیساکہ صحیح بخاری شریف میں حدیث پاک ہے : احتجم النبی صلی اللہ علیہ وسلم واعطی الحجام اجرہ۔ (صحیح بخاری ، کتاب الاجارۃ ،باب خراج الحجام حدیث نمبر: 2278) پچھنا لگانا علاج کا ایک طریقہ ہے، اگر اس کے ساتھ حدیث پر عمل کرنے کی نیت کرلی جائے تو باعث ثواب بھی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com