***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > روزہ کا بیان

Share |
سرخی : f 1213    ماہ رمضان کی آمد پر خوشخبری
مقام : گنٹور,
نام : کلیم الدین
سوال:    

مفتی صاحب! ماہ رمضان آنے پہلے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشخبری سنائی ہے، کیا ایسی کوئی حدیث شریف ہے؟ اس کے بارے میں کیا تفصیل ملتی ہے؟ بتلائیں تو بہت مہربانی ہوگی۔


............................................................................
جواب:    

حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اس کی عظمت وشان آشکار کی ہے، آمد رمضان سے پہلے اس کے فضائل سے متعلق خطبے ارشاد فرمائے ہیں، استقبال رمضان سے متعلق بنیادی طورپر تین روایتیں ہیں ، جواستقبال رمضان کے عنوان پر تین بلیغ خطبوں کی حیثیت رکھتی ہیں ، ماہ رمضان کی آمد سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام علیہم الرضوان کو اس کی آمد کی خوشخبری سناتے ۔ جیساکہ مسند امام احمد میں حدیث پاک ہے : عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ قَال قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُبَشِّرُ اَصْحَابَہُ قَدْ جَاءَکُمْ شَہْرُ رَمَضَانَ شَہْرٌ مُبَارَکٌ افْتَرَضَ اللَّہُ عَلَیْکُمْ صِیَامَہُ یُفْتَحُ فِیہِ اَبْوَابُ الْجَنَّۃِ وَیُغْلَقُ فِیہِ اَبْوَابُ الْجَحِیمِ وَتُغَلُّ فِیہِ الشَّیَاطِینُ فِیہِ لَیْلَۃٌ خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ شَہْرٍ مَنْ حُرِمَ خَیْرَہَا فَقَدْ حُرِمَ . ترجمہ: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘آپ نے فرمایا:حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو خوشخبری سناتے ہوئے ارشادفرمایا:تمہارے پاس ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، یہ ایک برکت والامہینہ ہے ۔ اللہ تعالی نے تم پر اس کے روزے فرض کئے ہیں ، اس میں جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں ، دوزخ کے دروازے بند کئے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کیا جاتاہے ، اس مہینہ میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، جو شخص اُس رات کی بھلائی سے محروم رہا تو حقیقت میں وہ محروم رہ گیا۔ (مسند امام احمد،مسند ابوہریرۃ،حدیث نمبر:9227) واللہ اعلم بالصواب مفتی سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدرابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرwww.ziaislamic.com حیدر آباد ، انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com