***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > نماز تراویح کے مسائل

Share |
سرخی : f 1222    تراویح سنت ہونے کی دلیل
مقام : دبئی,
نام : نعمان
سوال:    

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ حدیث شریف کہاں ہے جس میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے تمہارے لئے تراویح کو سنت قرار دیا-ازراہ کرم اس حدیث شریف کا حوالہ بیان فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

آپ نے جس حدیث پاک کے متعلق دریافت کیا ہے وہ حدیث پاک سنن نسائی،سنن ابن ماجہ،سنن کبرٰی للنسائی، مصنف ابن ابی شیبہ ، جامع الاحادیث والمراسیل اور کنز العمال وغیرہ میں موجود ہے جس کا متن یہاں ذکر کیا جارہاہے:قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی فَرَضَ صِیَامَ رَمَضَانَ عَلَیْکُمْ وَسَنَنْتُ لَکُمْ قِیَامَہُ ترجمہ:ابو سلمہ بن عبد الرحمن رضی اللہ عنھما اپنے والد ماجد حضرت عبد الرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،حضرت سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تبارک وتعالی نے رمضان کے روزے تم پر فرض فرمائے ہیں اور میں نے اس کے قیام تراویح کو تمہارے لئے سنت قرار دیا۔ سنن نسائی،کتاب الصیام،ج1،ص 308،حدیث نمبر:2180۔سنن ابن ماجہ،ابواب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیھا،حدیث نمبر:1318۔سنن کبری للنسائی،ج2،ص 89،حدیث نمبر:2520۔مصنف ابن ابی شیبہ،ج،2،ص286، من کان یری القیام فی رمضان، حدیث نمبر:13 ۔جامع الاحادیث والمراسیل،حرف الشین، حدیث نمبر:13438۔کنز العمال،کتاب الصوم،حدیث نمبر23659/23660/23722/24289۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com