***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > روزہ کا بیان

Share |
سرخی : f 1226    روزہ کے فوائد
مقام : فتح دروازہ,
نام : عنایت علی ہمتی
سوال:    

میں نے سنا ہے کہ روزہ کے بہت فوائد ہیں ، مفتی صاحب برائے مہربانی اس کے فوائد بتلائیں ،میں نے ایک صاحب سے سناکہ روزہ کی وجہ سے سوسائٹی کوبھی فائدہ ہوتاہے؟ یہ کیسے ہوتاہے؟


............................................................................
جواب:    

دین اسلام کے ہر حکم میں انسان کے لئے دنیا و آخرت کی سعادت مندی اور کئی فوائد مضمر ہوتے ہیں ، روزہ جہاں اخروی لحاظ سے باعث اجر و ثواب ہے وہیں روزہ کے طبی ‘ معاشرتی و اجتماعی فوائد بھی ہیں ۔ روزہ کے معاشرتی و اجتماعی من جملہ فوائد کے ایک یہ ہے : جب معاشرے کے مالدار افراد روزہ رہ کر بھوک و پیاس کی سختی کو برداشت کریں گے تو انہیں بھوک و پیاس کی شدت کا احساس ہوگا ، اس طرح وہ محتاج و تنگدست افراد کی ضرورت کو سمجھ سکیں گے اور ان کی طرف دست تعاون دراز کریں گے، اس طرح معاشرہ اخوت و بھائی چارگی کا گہوارہ بن جائے گا۔ طبی لحاظ سے توروزہ کے کئی فوائد ہیں ، روزہ رکھنے سے انسانی صحت ہمیشہ برقرار رہتی ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ معدہ کو طویل وقت تک غذا سے خالی رکھنا کئی جسمانی امراض کا علاج ہے، اسی طرح بھوک کی وجہ سے معدہ کے فاسد مادے زائل ہوجاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں روزہ انسان کو درپیش ہونے والے کئی امراض کا موثر ذریعۂ علاج ہے ۔ بلڈ پریشر، شوگر، بدہضمی اور اس جیسے کئی عوارض جسمانیہ کی روک تھام کیلئے بے حد مفید ہے۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com