***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > امامت کے مسائل

Share |
سرخی : f 1245    غیر عالم کی اقتداء میں عالم کی نماز
مقام : ,
نام : ناز
سوال:    

کیا غیر عالم خطیب کے پیچھے عالم کی نمازعید ہوتی ہے ؟برائے مہربانی جواب دیں


............................................................................
جواب:    

امامت کی اہلیت کیلئے کم ازکم ضروری مسائل سے واقف ہونا لازمی وضروری ہے عالم ہونا شرط نہیں ، البتہ عالم دین امامت کے زیادہ مستحق ہیں اُس غیرعالم سے جو مسائل ضروریہ جانتاہو۔ چنانچہ عالم کی نماز غیرِعالم کی اقتداء میں جو مسائل نماز سے واقف ہو ، صحیح ہوجاتی ہے۔ جیسا کہ علامہ علاء الدین کاسانی رحمۃ اللہ علیہ امام کی اہلیت رکھنے والے سے متعلق فرماتے ہیں : فھوکل عاقل مسلم (بدائع الصنائع ، کتاب الصلاۃ، بیان من یصلح للامامۃ) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com