***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > روزہ کا بیان > نفل روزہ کے مسائل

Share |
سرخی : f 1249    رمضان کے علاوہ وہ کونسے د ن ہیں جن میں روزہ رکھنا مستحب ہے؟
مقام : حیدرآباد ۔انڈیا,
نام : حسام الدین
سوال:    

میرا سوال یہ ہے کہ رمضان کے علاوہ وہ کونسے دن ہیں جن میں روزہ رکھنا مستحب ہے ؟ ازراہ مہربانی آگاہ فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

ہر ماہ کی ہلالی 13‘ 14 ‘ 15‘ کو روزہ رکھنا جنکو ایام بیض کہا جاتا ہے ‘ حرمت والے مہینوں میں بروز جمعرات ‘ جمعہ ‘ ہفتہ روزہ رکھنا مستحب ہے ‘ نیز ذی الحجہ کے ابتدائی 9 دن روزہ رکھنا مستحب ہے ۔ ویستحب صوم ایام البیض الثالث عشر والرابع عشر والخا مس عشر ۔ ۔ ۔ ویستحب صوم یوم الخمس والجمعۃ والسبت من کل شہرحرام ۔ ۔ ۔ ویستحب صوم تسعہ ایام من اول ذی الحجۃ
(فتاوی عالمگیری ، کتاب الصوم ،ج1ص201)۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com