***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > سجدۂ سہو کے مسائل

Share |
سرخی : f 1263    تیسری رکعت میں تشہد پڑھنے کا حکم
مقام : اوسہ,
نام :
سوال:    

ایک صاحب چار رکعات والی نماز پڑھ رہے تھے ،وہ تیسری رکعت میں بیٹھ گئے، اور تشہد پڑھنے کے بعد انہیں یاد آیا ، کیا اس کی وجہ سے انہیں سجدۂ سہو کرنا چاہئے یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں، شکریہ۔


............................................................................
جواب:    

چار رکعات والی نماز میں تیسری رکعت کے بعد چوتھی رکعت کے لئے قیام کرنا فرض ہے اگر کھڑے ہونے کے بجائے بھول کر بیٹھ گئے ہوں اور تشہد پڑھنے کے بعد یاد آئے تو ایسی صورت میں چوتھی رکعت کے لئے کھڑے ہوجائیں اور اٰخر سجدۂ سہو کرلیں کیونکہ قیام نماز کا رکن ہے اس کی تاخیر کے سبب سجدۂ سہو واجب ہوتا ہے۔ فتاوی عالمگیری کتاب الصلوۃ الباب الثانی عشر فی سجود السہو میں ہے : ویجب إذا قعد فیما یقام أو قام فیما یجلس فیہ وہو إمام أو منفرد۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com