***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان

Share |
سرخی : f 1269    جہیزکا مطالبہ ‘ناجائز وحرام
مقام : یل بی نگر، انڈیا,
نام : محمدامان اللہ
سوال:     جہیزکا مطالبہ ہمارے معاشرے کا ایک حصہ بن چکا ہے ‘ ہمارے لئے شادی میں جہیزکے مطالبہ کا حکم کیا رہے گا برائے مہربانی آگاہ فرمائیں ۔
............................................................................
جواب:     جہیزوغیرہ کا مطالبہ کرنااوراس پراصرارکرناازروئے شرع ناجائزوحرام ہے ۔کسی مومن کے لئے بلاحاجت شدیدہ کسی کے سامنے دست سوال درازکرنا جائزنہیں،احادیث شریفہ میں اس کی وعیدآئی ہے ،چنانچہ جامع ترمذی شریف ج۱،ص۱۴۱میں حدیث پاک ہے :عن حبشی بن جنادۃ السلولی قال ۔ ۔ ۔ فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان المسألۃ لاتحل لفنی ولالذی مرۃ سوی الالذی فقرمدقع اوغرم مفظع ومن سال الناس لیثری بہ مالہ کان خموشافی فی وجہہ یوم القیامۃ ورضفایاکلہ من جہنم ومن شاء فلیقل ومن شاء فلیکثر۔
ترجمہ:سیدناحبشی بن جنادۃ سلولی رضی اللہ عنہ سے ایک طویل روایت ہے جس میں حضورپاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا یہ ارشادمبارک مذکورہے :مالداراورسلیم الاعضاء کے لئے مانگناحلال نہیں ہے سوائے خاک نشین تنگدست کے یاشدیدحاجت مندکے اورجو شخص لوگو ں سے مال میں اضافہ کے لئے سوال کرے تویہ (سوال کرنا)اس کے لئے بروزقیامت اس کے چہرے پرکھروچے اورخراش کی صورت میں ہوگااوردوزخ کے گرم پتھرکی شکل میں ہوگا‘جسکو یہ کھائیگا،چاہے وہ اپنے حق میں اس عذا ب کو کم کرلے یا بڑھالے ۔(جامع ترمذی شریف ،کتاب الزکاۃ ،باب ماجاء من لاتحل لہ الصدقۃ ،ج۱ص۱۴۱حدیث نمبر:(۵۹۰)
ہاں البتہ بلالحاظ رسم ورواج بغیرکسی مطالبہ‘ محض اپنی خوشدلی سے باہم ایک دوسرے کوشادی کے موقع پرتحفہ ‘تحائف دیں تواسمیں مضائقہ نہیں،بلکہ دین اسلام نے آپس میں تحفہ وتحائف دینے کومودت ومحبت کی بقاء کا ذریعہ اوراضافہ کا سبب قراردیاہے ،جیساکہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادمبارک ہے: تہادواتزدادواحبا۔(کنزالعمال ،اباب الثانی فی القضاء ،الفصل الثالث فی الہدیۃ والرشوۃ ،حدیث نمبر:۱۵۰۵۷)
اسی طرح شادی بیاہ کے موقع پربطورتحفہ کچھ دیناجائزہے۔لیکن موجودہ حالات میں جہیز کاجومطالبہ کیا جارہاہے یہ بجائے خود ناجائز وحرام ہے علاوہ ازیں اس رسم باطل کے باعث کتنی ایک مسلم لڑکیاں‘ان بیاہی بیٹھی ہوئی ہیں تو ان میں سے کئی ایک ناجائز تعلقات قائم کررہی ہیں اوربعض تو معاذاللہ غیرمذہب والوں سے تعلقات پیداکررہی ہیں ،اس کا وبال جہاں ان پر اوراس میں غفلت برتنے والے انکے سرپرستوں پر ہے وہیں جہیز کامطالبہ کرکے رشتوں میں رکاوٹ پیداکرنے والے لوگوں پر ہے ۔اللہ توفیق خیرنصیب کرے! آمین  
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com