***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > حلال و حرام کا بیان

Share |
سرخی : f 1281    مادۂ منویہ ٹسٹ کے لئے دینا
مقام : انڈیا,
نام : No
سوال:    

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ! میرا علاج چل رہا ہے‘ مجھے اپنے مادۂ منویہ کے ٹسٹ کے لئے مادۂ منویہ کا سیمپل دینا تھا‘ کیا یہ صحیح ہے؟ سیمپل دینے کے بعد چونکہ میں ڈیوٹی پر تھا‘ اس لئے مجھے گھر جاکر غسل کرنے کا موقع نہیں ملا‘ میں نماز چھوڑ تو نہیں سکتا تھا تو میں نے اسی حالت میں نماز ادا کرلی‘ آپ کیا کہتے ہیں ؟ کیا اس حالت میں نماز پڑھنا جائز ہے؟ چونکہ میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا‘ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ! مادۂ منویہ ٹسٹ کے لئے دینا شرعاً جائز نہیں‘ اس میں کئی خرابیاں ہیں‘ نطفہ ضائع ہوتا ہے‘ شہوت پیدا کرنے کی غرض سے زوجین کے درمیان تعلق کے علاوہ کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جائے‘ ناجائز ہے‘ خواہ وہ فحش مناظر کے ذریعہ ہو یا عمومی حالات میں جلق کے ذریعہ یا کوئی اور طریقہ ہو‘ آپ کو علاج کا یہ طریقہ ہرگز اختیار نہیں کرنا چاہئے‘ اس سے پرہیز اور اجتناب کرنا لازمی اور ضروری ہے‘ اگر اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہ ہو تو تفصیل روانہ کریں‘ جواب دیا جائے گا۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے الاستمناء حرام۔ (فتاویٰ عالمگیری‘ کتاب الحدود فصل فی التعزیر)۔ شہوت کے ساتھ مادۂ منویہ نکلنے کی صورت میں غسل فرض ہوتا ہے‘ اگر ایسی صورت پیش آئے تو فوراً غسل کرلینا چاہئے‘ اس حالت میں نماز پڑھنا ‘قرآن کریم کو چھونا‘ قرآن کریم زبانی تلاوت کرنا‘ مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں‘ آپ نے حالت جنابت میں جو نماز ادا کی ہے وہ نماز ادا نہیں ہوئی‘ ایسی حالت میں نماز ادا کرنا حرام ہے‘ نادانی اور لاعلمی میں آپ سے بہت بڑا گناہ ہوا ہے آپ صدق دل سے توبہ و استغفار کریں اور نماز کو دہرالیں‘ فرض نماز ترک کرنے کی اجازت نہیں ‘ کسی بھی طور پر غسل کرکے نماز ادا کرنی چاہئے تھی‘ نوٹ: آپ کو چاہئے کہ طہارت ‘ وضو‘ غسل کے مسائل جلد معلوم کریں اور تمام اسلامی احکام حسب سہولت معلوم کرتے رہیں۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com