***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > حج وعمره کا بیان > احرام کے ممنوعات ‘ احرام

Share |
سرخی : f 1287    بحالت احرام  کان ڈھانکنے کا حکم
مقام : جرمنی,
نام : سید شاہد علی
سوال:     سردی کی وجہ سے ایک صاحب نے احرام کی حالت میں کانوں کو ڈھانک لیا ہے‘ کیا اس کی وجہ سے اُن پر کوئی تاوان یا کفارہ وغیرہ عائد ہوتا ہے یا اس میں کچھ چھوٹ اور گنجائش ہے؟
............................................................................
جواب:     حالت احرام میں مرد حضرات کے لئے پورا سر کھلا رکھنا لازمی ہے‘ اگر مرد حضرات کان اور گدی کا حصہ سردی یا کسی اور سبب سے ڈھانکیں یا کھلا رکھیں ‘اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ در مختار‘ کتاب الحج‘ باب الجنایات فی الحج میں ہے  لا باس بتغطیۃ اذنیہ و قفاہ۔
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com