***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > حج وعمره کا بیان > طواف کے مسائل

Share |
سرخی : f 1289    جدہ میں مقیم افراد کے لئے طواف قدوم مسنون نہیں
مقام : جدہ,
نام : محمد علی صدیقی
سوال:     میں جدہ میں رہتا ہوں‘ کیا جدہ کے لوگوں کے لئے طواف قدوم ضروری ہے ؟ اگر نہیں تو جب ہم مزدلفہ سے آجائیں تو قربانی کے بعد طواف اور سعی کرنا چاہئیے یا نہیں‘ یہ طواف کب تک کرسکتے ہیں؟  
............................................................................
جواب:     طواف قدوم آفاقی کے لئے مسنون ہے، مکی ، حلی ، اور میقات کے اندر رہنے والے حضرات کے لئے طواف قدوم کا حکم نہیں ہے، ’’طواف زیارت‘‘ فرض ہے اور حج کی سعی کرنا ، واجب ہے ، لہذا آپ کو مزدلفہ سے آنے کے بعد طواف اور سعی کرنا شرعاً ضروری ہے۔ طواف زیارت کا وقت دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق سے بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے اور دسویں تاریخ کو کرنا افضل ہے، اگر بغیر کسی عذر کے اس مدت میں طواف زیارت نہ کیا جائے توتاخیر کی وجہ دم واجب ہوگا اور طواف تو بہر صورت کرناہی پڑے گا جب تک طواف زیارت نہ کیا جائے ذمہ میں باقی رہتا ہے‘ نہ یہ فوت ہوتا ہے اور نہ کسی جزاء یا کفارہ سے ساقط ہوتا ہے‘ طواف زیارت سے پہلے ازدواجی تعلق جائز نہیں خواہ کتنی ہی مدت گزرجائے۔ اور اگر حج کی سعی نہیں کی تو دم واجب ہوگا۔ جیسا کہ معلوم ہوا طواف زیارت فرض اور سعی واجب ہے‘ فرض کے بغیر حج ادا نہیں ہوتا اور سعی نہ ہوتو ناقص ہوتا ہے‘ مناسک حج کی ادائیگی میں سنن ومستحبات کا بھی لحاظ رکھنا چاہئے۔
ردالمحتار ، کتاب الحج فصل فی الاحرام وصفۃ المفرد میں طواف قدوم کے تحت ہے: (قولہ للافاقی) ای لاغیر فتح فلا یسن للمکی ولا لا ہل المواقیت ومن دونھا الی مکۃ سراج ۔
مناسک ملاعلی قاری مع حاشيۂ ارشاد الساری باب طواف الزیارۃ ص256-257 میں ہے: (وہذا الطواف ہوالمفروض فی الحج ولایتم الحج الا بہ) ای لکونہ رکنا بالاجماع ۔ ۔ ۔ (طلوع الفجر الثانی من یو م النحر فلایصح قبلہ )۔ ۔ ۔  (ولااٰخرلہ فی حق الصحۃ فلواتی بہ ولوبعد سنین صح ولکن یجب فعلہ فی ایام النحر) ۔ ۔ ۔  (فلواخرہ عنہا)ای بغیرعذر (ولوالی اٰخرا یام التشریق لزمہ دم ) ای علی الاصح ۔ ۔ ۔ (ولافوات قبل الممات ولایجزیٔ عنہ البدل ) ای الجزاء۔  
واللہ اعلم بالصواب ۔
سید ضیاء الدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر   www.ziaislamic.com
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com