***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > حج وعمره کا بیان

Share |
سرخی : f 1297    کیا عدت گذارنے والی عورت حج کو جاسکتی ہے
مقام : پونا,
نام : محمد عارف اشرفی
سوال:     حضرت مفتی صاحب سے ایک جواب مطلوب ہے – کیا عدت گذارنے والی عورت حج کو جاسکتی ہے ؟
............................................................................
جواب:     : عدت گذارنے والی عورتوں کے بارے میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے
:  لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ –

ترجمہ : تم انہیں ان کے گھروں سے مت نکالو اور نہ وہ نکلیں –
اس آیت کریمہ کی بناء فقہائے کرام نے عورت پر حج واجب ہونے کے شرائط میں بیان کیا ہے کہ وہ عدت کی حالت میں نہ ہو ، خواہ عدت وفات ہو یا عدت طلاق چناچہ وہ دوران عدت' حج کے لئے نہیں جاسکتی –
فتاوی عالمگیری میں ہے :
وَأَمَّا شَرَائِطُ وُجُوبِهِ ۔۔۔۔۔ وَمِنْهَا عَدَمُ قِيَامِ الْعِدَّةِ فِي حَقِّ الْمَرْأَةِ  عِدَّةَ وَفَاةٍ كَانَتْ أَوْ عِدَّةَ طَلَاقٍ ، وَالطَّلَاقُ بَائِنٌ أَوْ رَجْعِيٌّ هَكَذَا فِي شَرْحِ الطَّحَاوِيِّ فَلَا تَخْرُجُ الْمَرْأَةُ إلَى الْحَجِّ فِي عِدَّةِ طَلَاقٍ أَوْ مَوْتٍ –

(فتاوی عالمگیری ،ج1 ،ص 219 ، كتاب المناسك ، الباب الأول في تفسير الحج ، وفرضيته ووقته وشرائطه ، وأركانه وواجباته وسننه وآدابه ، ومحظوراته )
ونیز بدائع الصنائع میں ہے
: وَكَذَا الْمُعْتَدَّةُ مِنْ طَلَاقٍ رَجْعِيٍّ لَيْسَ لَهَا أَنْ تَخْرُجَ إلَى سَفَرٍ سَوَاءٌ كَانَ سَفَرَ حَجٍّ فَرِيضَةً أَوْ غَيْرَ ذَلِكَ ، لَا مَعَ زَوْجِهَا وَلَا مَعَ مَحْرَمٍ غَيْرِهِ حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا أَوْ يُرَاجِعَهَا لِعُمُومِ قَوْله تَعَالَى لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ -

ترجمہ: اسی طرح طلاق رجعی کی عدت گذارنے والی عورت کے لئے سفر کرنا جائز نہیں ، خواہ فریضہ حج کا سفر ہو یا کوئی اور ، نہ شوہر کے ساتھ جانا جائز ہے اور نہ اس کے علاوہ کسی محرم کس ساتھ سفر کرنا درست ہے ، یہاں تک کہ اس کی عدت ختم ہوجائے یا شوہر اسے لوٹالے -
(بدائع الصنائع ،كتاب الطلاق ، فصل في احكام العدة , ج 3 , ص 326)
واللہ اعلم بالصواب –
سید ضیاء الدین ، نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ,
وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر –
www.ziaislamic.com
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com