***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > قربانی کا بیان > قربانی کے جانور

Share |
سرخی : f 1304    زیادہ قیمت والے جانورباعث فضیلت
مقام : کنگ کوٹھی,
نام : علی محی الدین
سوال:    

شہر میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بہت بڑی ہوئی ہیں،گزشتہ چند سالوں سے ہرسال گرانی میں اضافہ ہی ہورہاہے،دریافت طلب بات یہ ہیکہ اگر قربانی کے مطلوبہ شرائط کے مطابق جانورمختلف قیمتوں کے ہوں توکیا کم قیمت والے جانور کی قربانی کافی ہے یا زیادہ قیمت والاجانور قربانی کریں ؟ اسلام میں اس کے لئے کیا رہنمائی ملتی ہے ؟ وضاحت فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

قربانی کا جانورصحتمند وفربہ ‘عیب سے سالم اور تواناہونا ضروری ہے ،اگر اس طرح کے جانورکی قیمتوں میں تفاوت ہوتوکم قیمت والے جانور کی قربانی بھی درست ہوجاتی ہے ‘لیکن زائد قیمت والے جانور کی قربانی کرنے میں زائد اجروثواب اور فضیلت ہے ۔جیساکہ کنز العمال میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: إن أفضل الضحایا عند اللہ أغلاہا وأنفسہا۔ ترجمہ:بے شک اللہ تعالی کے پاس افضل قربانی وہ ہے جو سب سے زیادہ قیمتی اور سب سے زیادہ عمدہ ہو۔ (کنز العمال‘ کتاب الحج من قسم الأفعال‘ باب فی واجبات الحج ومندوباتہ‘ حدیث نمبر 12693) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com