***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > حج وعمره کا بیان > روضۂ اطہر کی حاضری اور ا

Share |
سرخی : f 1316    روضۂ اطہر کی حاضری سے متعلق ایک حدیث شریف کی تحقیق
مقام : شارجہ,
نام : نعیم الدین
سوال:    

حج کے بعد حجاج کرام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دربار میں حاضر ہوتے ہیں، زائرین روضۂ اطہر کے لئے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بشارت دی ہے کہ آپ ان کی شفاعت فرمائینگے؟ یہ حدیث شریف کی کس کتاب میں ہے ؟براہ کرم بیان فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

آپ نے جس حدیث مبارک سے متعلق سوال کیا ہے وہ حدیث پاک سنن دارقطنی،شعب الإیمان للبیھقی،جامع الاحادیث،جمع الجوامع،مجمع الزوائد اور کنز العمال وغیرہ میں موجود ہے :عن ابن عمرقال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من زار قبری وجبت لہ شفاعتی۔ ترجمہ:سیدنا عبد اللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے ،آپ نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے میرے روضۂ اطہر کی زیارت کی اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوچکی ۔ ﴿سنن الدارقطنی، کتاب الحج، حدیث نمبر:2727۔شعب الإیمان للبیھقی، الخامس و العشرین من شعب الإیمان وھو باب فی المناسک ، فضل الحج و العمرۃ حدیث نمبر:4159۔جامع الاحادیث، حرف المیم، حدیث نمبر:22304۔جمع الجوامع، حرف المیم،حدیث نمبر:5035۔مجمع الزوائد ،ج 4،ص 6،حدیث نمبر:5841 کنز العمال ، زیارۃ قبر النبی صلی اللہ علیہ وسلم،حدیث نمبر:42583﴾ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com