***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان > خلع کے مسائل

Share |
سرخی : f 1327    خلع قبول کرنے سے پہلے نکاح کرنے کا حکم
مقام : نیندر لینڈ,
نام : محمد رضوان
سوال:    

ہمارے پڑوس میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے تحریر میں خلع طلب کیا ،شوہر تک تحریری خلع نامہ پہنچایا نہیں یہ معلوم ہونے سے پہلے دوسرے شخص سے نکاح کرلی اسکا کیا حکم ہے ؟


............................................................................
جواب:    

خلع دراصل بیوی کی طرف سے طلاق کا مطالبہ ہے،جب تک کہ شوہر اس کوقولایا تحریراًقبول نہ کرے،اس وقت تک خلع واقع نہیں ہوگا ، خلع ہوجائے توعدت گذارنے کے بعد وہ کسی دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے ،چنانچہ شوہر کے قبول سے پہلے جو دوسرا نکاح کیا گیا وہ ازروئے شرع نکاح نہیں بلکہ گناہ کبیرہ ، بدکاری وحرام کاری اور زنا ہے ، جبکہ حدیث پاک میں واردہے کہ آدمی جب زناکرتا ہے تو اس سے ایمان نکل جاتا ہے جیسا کہ صحیح بخاری شریف میں ارشاد گرامی ہے عن أبی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال النبی صلی اللہ علیہ و سلم لا یزنی الزانی حین یزنی وہو مؤمن ولا یشرب الخمر حین یشرب وہو مؤمن ولا یسرق حین یسرق وہو مؤمن ولا ینتہب نہبۃ یرفع الناس إلیہ فیہا أبصارہم حین ینتہبہا وہو مؤمن۔ ترجمہ: سید نا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زانی جب زناکرتا ہے اس حال میں زنانہیں کرتا کہ وہ ایمان والاہو‘ جب شراب پیتا ہے اس حال میں شراب نہیں پیتا کہ وہ ایمان والا ہو، جب چوری کرتا ہے اس حال میں چوری نہیں کرتا کہ وہ ایمان والاہو‘ جب لوٹ مار کرتا ہے لوگ اپنی نظریں اس کی طرف اٹھاتے ہیں، اس حال میں لوٹ مال نہیں کرتا کہ وہ ایمان والا ہو۔ علامہ بدر الدین عینی حنفی رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث پاک کی شرح میں لکھا ہے: قولہ لا یزنی الزانی حین یزنی وہومؤمن ان ینزع منہ نور الایمان۔ ترجمہ: زانی جب زناکرتا ہے اس حال میں زنانہیں کرتا کہ وہ ایمان والاہو‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے ایمان کا نور نکال دیاجاتاہے۔ ﴿عمدۃ القاری، کتاب المظالم والغصب، باب النھبی بغیراذن صاحبہ‘ حدیث نمبر:2313﴾ کویت کی مطبوعہ الموسوعۃ الفقہیۃ میں خلع کے رکن اس طرح بیان کے گئے واما الحنفیۃ فقد ذکروالہ رکنین ان کان بعوض وہماالایجاب والقبول ۔ ۔ ۔ فلا تقع الفرقۃ ولا یستحق العوض بدون القبول (الموسوعۃ الفقہیۃ ، الخلغ الرکن الاول) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com