***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان > نفقہ کے مسائل

Share |
سرخی : f 1338    عاشوراء کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت
مقام : ٹولی چوکی,
نام : محمد علی
سوال:    

عاشوراء کے دن سے متعلق میں نے سنا ہے کہ اس دن گھر والوں ا ور بچوں پر عام دنوں کے بالمقابل زیادہ خرچ کرنا چاہئیے، کیا شریعت میں ایسا کوئی حکم ہے ؟ آپ کے تمام جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں تشفی بخش ہوتے ہیں ، مفتی صاحب براہ مہربانی حدیث شریف کی روشنی میں اس کا جواب عنایت فرمائیں؟


............................................................................
جواب:    

احادیث شریفہ میں عاشوراء کے دن اہل وعیال کے نفقہ میں وسعت وکشادگی کرنے اور ان پرفراخ دلی سے خرچ کرنیکی فضیلت آئی ہے ،امام بیہقی(مولود384ھ، متوفی 458ھ) کی شعب الایمان، کتاب الصوم میں حدیث پاک ہے: عن عبد اللہ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم من وسع علی عیالہ یوم عاشوراء وسع اللہ علیہ فی سائر سنتہ۔ ترجمہ:سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جس نے عاشوراء کے دن اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنے میں کشادگی کی اللہ تعالی اسکے لئے سال بھر کشادگی عطا فرمائے گا ۔(بیہقی ،شعب الایمان، کتاب الصوم ،حدیث نمبر: 3626 مشکوۃالمصابیح،ج1،ص 170، میں مذکورہ حدیث شریف کے بعد مرقوم ہے: قال سفیان انا قد جربناہ فوجدناہ کذالک۔ ترجمہ:حضرت سفیان ثوری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم نے اسکا تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا (مشکوۃ المصابیح ،ص 170۔جامع الاصول من احادیث الرسول ،کتاب الفضائل والمناقب ،فضائل الاعمال والاقوال ،حدیث نمبر:۔7263) علامہ ابن عابدین شامی نقشبندی رحمۃاللہ علیہ (مولود1197،ھ متوفی1252ھ) نے ردالمحتار ج2، کتاب الصوم ،مطلب فی حدیث التوسعۃ علی العیال والاکتحال یوم عاشوراء ،ص123، میں جابر رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کی ہے: قال جابر جربتہ اربعین عاما فلم یتخلف۔ ترجمہ: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے چالیس سال اس کا تجربہ کیا اس کے خلاف نہیں ہوا، ہمیشہ کشادگی وبرکت پائی۔ دیگر ایام کے بالمقابل عاشوراء کے دن دسترخوان کو وسیع کرنا ،رزق میں کشادگی وبرکت کا سبب ہے، بنابریں اہل اسلام اس دن اہل وعیال و متعلقین پروسعت قلبی کے ساتھ خرچ کرتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com