***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > والدین کے حقوق

Share |
سرخی : f 1342    والدین ڈاڑھی رکھنے سے منع کریں تو کیا حکم ہے؟
مقام : انڈیا,
نام : عمر عبداللہ
سوال:    

اگر والدین ڈاڑھی رکھنے کی اجازت نہ دیں تو کیا کریں ؟


............................................................................
جواب:    

داڑھی رکھنا سنت ہے اور ایک مشت سے کم کرنا شرعاً جائز نہیں‘ ماں باپ کی اطاعت و فرمانبرداری اولاد پر لازم ہے‘ لیکن ماں باپ شریعت کی خلاف ورزی کا حکم دیں تو ان کی اطاعت نہیں کرنی چاہئے۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نافرمانی او رمعصیت میں مخلوق کی اطاعت کرنے سے منع فرمایا۔ جیسا کہ مسند احمد میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے: لا طاعة لمخلوق فی معصية الله۔ ترجمہ: اللہ تعالی کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت نہیں۔﴿مسند احمد‘ حدیث نمبر؛21195 ﴾ اگر آپ کے والدین یا کوئی اور داڑھی رکھنے کی اجازت نہ دیں اور اس سے منع کریں تو آپ کے لئے جائز نہیں کہ ان کی بات مانتے ہوئے داڑھی نکال دیں‘آپ شریعت کے مطابق داڑھی رکھیں اور اپنے والدین کو اس کی اہمیت بتلائیں۔ درمختار ج2‘ کتاب الصوم‘ باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ میں ہے: واما الاخذ منها و هي دون ذلک کما يفعله المغاربة و مخنثة الرجال فلم يبحه احد ۔ واللہ اعلم بالصواب – سید ضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com