***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > نجاست کے مسائل

Share |
سرخی : f 1359    لباس کے پاک ہونے میں شک ہوتو کیا حکم ہے؟
مقام : حال مقیم کویت,
نام : محمد انصاری
سوال:    

میں لباس کو پاک وصاف رکھنے کا اہتمام کرتاہوں ، بعض اوقات مجھے شک ہوتا ہے کہ میں جن کپڑوں میں نماز ادا کررہاہوں وہ پاک ہیں یا نہیں ؟ ایسی صورت میں کیا مجھے کپڑے بدل کر نماز کو دہرانا ہوگا یا وہی نماز کافی ہے ؟


............................................................................
جواب:    

لباس ومقام ہو یا کوئی اور چیز ‘ جب اُسے پاک وصاف کیا جاچکا ہے اس کے باوجود اس سے متعلق ناپاک ہونے کا شک ہوتو شک کا اعتبار نہ ہوگا، شریعت مطہرہ کا مسلمہ قاعدہ ہے کہ یقین‘ شک کی وجہ سے دور نہیں ہوتا ، لہذا جب تک نجاست کا یقین نہ ہوجائے پاکی کا حکم باقی رہے گا؛ کیونکہ شبہ کے وقت یقین پر عمل کیا جاتاہے جبکہ مشقت وحرج نہ پایاجائے تاہم شک کے موقع پر دھونا‘ افضل ہے ۔ جب آپ کا لباس پاک کیا گیاہے تو وہ محض ناپاکی کے شک کی وجہ سے ناپاک نہیں ہوتا، آپ نے اُسے پہن کر جو نمازیں ادا کی ہیں ‘ ناپاکی کے خیال سے اُن نمازوں کو دہرانا‘واجب نہیں ، اگر لباس کی ناپاکی کے بارے میں آپ کو واقعی کھٹک محسوس ہو رہی ہو تو ان نمازوں کو دہرانا ‘ مستحب ہے ، کیونکہ شبہ والی چیز کو چھو ڑ کر ایسی چیز اختیار کرلینا بہتر ہے جس میں شبہ نہ ہو، جیساکہ جامع ترمذی میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : دع ما یریبک إلی ما لا یریبک ۔ ترجمہ:ایسی چیز جو تمہیں شک میں مبتلا کرے اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کرلو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے۔(جامع الترمذی ،ابواب صفۃ القیامۃ، باب اعقلھا وتوکل،حدیث نمبر:2708) الاشباہ والنظائر میں ہے :الیقین لایزول بالشک ۔ (الاشباہ والنظائرلابن نجیم،الفن الاول ، القاعدۃ الثالثۃ) (فرع ) ما یخرج من دار الحرب کسنجاب إن علم دبغہ بطاہر فطاہر ، أو بنجس فنجس ، وإن شک فغسلہ أفضل ۔(در مختار،کتاب الطھارۃ،باب المیاہ) (قولہ کسنجاب) بالکسر: أی جلدہ ( قولہ فنجس ) أی فلا تجوز الصلاۃ فیہ ما لم یغسل منیۃ ( قولہ فغسلہ أفضل ) ؛ لأن الأخذ بما ہو الوثیقۃ فی موضع الشک أفضل إذا لم یؤد إلی الحرج.(رد المحتار،کتاب الطھارۃ،باب المیاہ)۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamc.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com