***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > پانی کے مسائل

Share |
سرخی : f 1360    کیا ہر بہنے والا پانی پاک ہوتاہے؟
مقام : جگتیال,
نام : محمد ضمیر
سوال:    

کیا یہ بات صحیح ہے کہ بہتا ہوا پانی پاک ہوتا ہے ، اگر یہ صحیح ہے تو پھر اس بہتے پانی کا کیاحکم ہے جس میں نجاست مل جائے ؟ میں نے سنا کہ بہتے پانی میں نجاست گرجائے تو بھی پاک ہوتاہے ، اطمینان بخش جواب عنایت فرمائیں ، نوزش ہوگی ۔


............................................................................
جواب:    

بہتا پانی اُس وقت تک پاک رہتاہے جب تک کہ پانی کے تین اوصاف ’’رنگ ، بُو،مزہ ‘‘ میں سے کوئی وصف نجاست کی وجہ سے تبدیل نہ ہو، اگر بہتے پانی میں کوئی گندگی گرجائے اور اس کی وجہ سے مذکورہ تین اوصاف میں سے کوئی ایک وصف بدل جائے تو یہ پانی ناپاک ہوجائے گا ، اور بہتا پانی ہونے کے باوجود ناپاک قرار دیاجائے گا، اس کے برخلاف اگر بہتے پانی میں نجاست گرجائے اور نجاست کی وجہ سے پانی کے تین اوصاف میں سے کوئی وصف نہ بدلے توپاک ہے۔ درمختار میں ہے :( و ) یجوز ( بجار وقعت فیہ نجاسۃ و ) الجاری ( ہو ما یعد جاریا ) عرفا۔(درمختار،کتاب الطھارۃ،باب المیاہ)۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamc.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com