***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > حلال و حرام کا بیان

Share |
سرخی : f 1389    فحش مناظر دیکھنا انتہائی قبیح عمل ہے
مقام : india,
نام : faheem
سوال:     السلام علیکم! مجھے اپنے دوست سے آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں معلوم ہوا‘ اس سے بہت معلومات ہوتے ہیں‘ میرا ایک سوال ہے میری مدد فرمائیے‘ مجھے یہ سوال کرنے میں بہت حیا محسوس ہورہی ہے لیکن یہ سوال کرنا ضروری ہے۔
جب میں ٹی وی دیکھتا ہوں تو بعض فلمز جس میں فحش مناظر ہوتے ہیں یہ دیکھتے ہوئے میں کبھی ہیجان میں آجاتا ہوں اور کچھ مادہ (گاڑھا) خارج ہوتا ہے تو کیا صرف اس کو دھولینے سے نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نماز سے قبل غسل کرنا واجب ہے؟
............................................................................
جواب:     وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! اجنبی عورت پر نظر ڈالنا‘ فحش مناظر دیکھنا انتہائی قبیح عمل ہے خواہ ٹی وی یا انٹرنیٹ کے ذریعہ ہو یا راست ہو‘ یہ معصیت اور گناہ ہے‘ اس کی وجہ سے دنیا میں بھی نقصانات ہیں اور آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دوری رہے گی۔ اس گناہ کے مرتکب شخص پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے ۔ حدیث پاک ہے:  
و عن الحسن مرسلا ً ۔ قال بلغنی ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال : لعن اللہ الناظر والمنظور الیہ۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان ۔  
ترجمہ :  حضرت حسن بصری سے مرسلا روایت ہے ۔ فرمایا مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے ۔ قصداً دیکھنے والے پر اور اس پر جو بلا ضرورت اپنے آپ کو دکھائے ۔  (بیہقی ‘ شعب الایمان حدیث نمبر: 7538‘ التاسع والثلاثون من شعب الایمان)۔
آپ کے لئے لازمی ہے کہ اس قبیح عمل کو ترک کردیں‘ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ڈریں اور گزشتہ گناہوں پر نادم ہوں‘ آئندہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کریں‘ اس طرح اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کریں‘ اس سوال کے وقت آپ کو حیا آنا ایمان کی علامت ہے‘ حیا کے اس احساس کو آپ اس قدر بڑھائیں کہ آپ کی نگاہ کسی فحش منظر کی جانب اٹھنے نہ پائے۔
جو گاڑھا مادہ نکل رہا ہے وہ مذی ہے‘ اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے غسل واجب نہیں ہوتا‘ ہاں اگر مادہ کے نکلنے کے وقت شہوت ہو تو وہ منی ہے‘ اس کے نکلنے سے غسل کرنا واجب ہے۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com