***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > غسل کے مسائل

Share |
سرخی : f 140    بیوی اگر حاملہ ہو تو کیا مباشرت کی جاسکتی ہے؟
مقام : انڈیا,
نام : احمد
سوال:     السلام علیکم! میرے چند سوال ہیں:
(1) مباشرت کے وقت کیا دعا پڑھنا چاہئے؟ کیا صرف بسم اللہ پڑھنا کافی ہے؟
(2) بیوی اگر حاملہ ہو تو کیا مباشرت کی جاسکتی ہے؟ اگر ہاں تو کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے؟
(3) اگر رمضان المبارک میں رات میں مباشرت ہو تو کیا فوراً غسل کرنا واجب ہے یا سحر کھانے کے بعد کیا جاسکتا ہے؟
جزاک اللہ  

............................................................................
جواب:     وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!  
(1) بسم اللہ پڑھنا باعث برکت ہے تاہم حدیث پاک میں وارد دعا پڑھ لی جائے تو اس کی خصوصی برکت حاصل ہوگی جیسا کہ اس متعلق مسند امام احمد میں حدیث پاک وارد ہے : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَیَعْجِزُ أَحَدُکُمْ إِذَا أَتَی أَہْلَہُ أَنْ یَقُولَ بِسْمِ اللَّہِ اللَّہُمَّ جَنِّبْنِی الشَّیْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنِی فَإِنْ اللَّہُ قَضَی بَیْنَہُمَا فِی ذَلِکَ وَلَدًا لَمْ یَضُرَّہُ الشَّیْطَانُ أَبَدًا۔ ترجمہ: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اہل کے پاس آتا ہے تو کیا یہ دعا پڑھنے سے قاصر ہوتا ہے ’’بسم اللہ اللھم جنبنی الشیطان و جنب الشیطان ما رزقتنی‘‘ اللہ کے نام سے--  اے اللہ! مجھے شیطان سے بچا اور جو اولاد تو مجھے عطا کرے اس سے شیطان کو دور کردے‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے دونوں کے درمیان ایسی اولاد کا فیصلہ فرماتا ہے جس کو شیطان کبھی نقصان نہیں پہنچاتا۔ (مسند احمد ۔ 2069)  
(2) بیوی حاملہ ہو تو وطی کرنا جائز ہے‘ ولادت قریب ہو تو احتیاط کرنا بہتر ہے۔
(3) رمضان المبارک میں وظیفۂ زوجیت ادا کرنے کے بعد فوراً غسل کرنا واجب نہیں‘سحر کھانے کے بعد غسل کیا جاسکتا ہے‘ بہرحال فجر کے وقت غسل کرنا ضروری ہے کیونکہ نماز فجر کی ادائیگی اس پر موقوف ہے۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com