***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > اوراد وادعیہ

Share |
سرخی : f 1437    نیا چاند دیکھ کر پڑھنے کی دعاء
مقام : سعیدآباد،انڈیا,
نام : محمدکلیم الدین
سوال:    

حضرت مفتی صاحب! ہم سب لوگ رمضان شریف کا چاند بڑے اہتمام کے ساتھ دیکھتے ہیں ،میں یہ پوچھنا چاھتا ہوں کہ حدیث شریف میں کہیں چاند دیکھنے کے بعد دعا پڑھنے کا ذکر آتا ہے؟ براہ کرم وہ دعا کیا ہے بیان فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تمام شعبہائے زندگی سے متعلق احکام وآداب بیان فرمائے ہیں چنانچہ جامع ترمذی اورمستدرک علی الصحیحین وغیرہ میں حدیث مبارک ہے کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نیا چاند دیکھتے تو یہ دعا فرماتے: اَللَّہُمَّ اَہِلَّہُ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْإِیمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللَّہُ۔ ترجمہ:ائے اللہ اس چاند کو ہم پر برکت وایمان ‘سلامتی و اسلام کے ساتھ نمودار فرما، اے چاند میرا اور تیرا رب اللہ ہی ہے۔ (جامع ترمذی ، حدیث نمبر:3373مستدرک علی الصحیحین حدیث نمبر:7875) واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com