***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > جنازہ کے مسائل

Share |
سرخی : f 144    نماز جنازہ کا کیا طریقہ ہے؟
مقام : انڈیا,
نام : ریحان
سوال:    

جنازہ کی نماز کا کیا طریقہ ہے؟


............................................................................
جواب:    

نماز جنازہ کا مسنون و مستحب طریقہ یہ ہے کہ میت کو آگے رکھ کر امام اس کے سینہ کے مقابل کھڑا ہوجائے پھر امام اور تمام مقتدی نماز جنازہ کی نیت کرکے (نیت یہ ہے: میں نماز جنازہ پڑھتا ہوں چار تکبیروں سے جو خدا کی نماز اور میت کے لئے دعا ہے‘ مقتدی ہوں تو کہیں اس امام کے پیچھے‘ امام ہو تو کہے مقتدیوں کے ساتھ) دونوں ہاتھ (مثل تکبیر تحریمہ کے) کانوں تک اٹھاکر ایک مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہہ کر ہاتھوں کو (نماز کی طرح) ناف کے نیچے باندھ لیں اور ثناء پڑھیں۔ ثناء یہ ہے: سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَ تَعَالٰی جَدُّکَ وَ جَلَّ ثَنَائُکَ وَ لَا اِلٰہَ غَیرُکَ۔ پھر دوسری دفعہ اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہیں لیکن اس دفعہ ہاتھ نہ اٹھائیں (اور نہ منہ اوپر اٹھائیں جیسا کہ عوام کا دستور ہے) پھر درود شریف پڑھیں (جو درود یاد ہو لیکن بہتر یہ ہے کہ وہی درود پڑھیں جو نماز میں پڑھتے ہیں یعنی اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی آلِِِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی آلِِِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ پھر تیسری دفعہ اَللّٰہُ اَکْبَر کہیں (اس دفعہ بھی ہاتھ نہ اٹھائیں) اس کے بعد دعا پڑھیں‘ اگر میت بالغ ہو تو یہ دعا پڑھیں: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاھِدِنَا وَ غَائِبِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَ کَبِیْرِنَا وَ ذَکَرِنَا وَ اُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیتَہٗ مِنّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَ مَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ نابالغ لڑکے یا مجنون کے لئے یہ دعا پڑھیں: اَللّھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّ اجْعَلْہُ لَنَا اَجْراً وَّ ذُخْراً وَّ اجْعَلْہُ لَنَا شَافِعَا وَّ مُشَفَّعا۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com