***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عقائد کا بیان > متفرق مسائل

Share |
سرخی : f 1453    چاروں ائمہ کرام حق پرہیں، کسی بھی ایک معین امام کی تقلیدکی جاسکتی ہے
مقام : حیدرآباد ۔انڈیا,
نام : سفیان احمد نقشبندی
سوال:    

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میرا ایک دوست اسلام قبول کرنا چاھتا ہے تو اس کو چاروں اماموں میں سے کس امام کے تابع ہونا چاھئیے


............................................................................
جواب:    

آپ کے ساتھی جو اسلام قبول کرنا چاھتے ہیں آپ انہیں فوری طور پر بلا کسی تاخیر کلمۂ شھادت پڑھادیں،توحید ورسالت ، عقیدہ وایمان سے متعلق بنیادی چیزوں سے واقف کروائیں پھر انہیں عبادات ومعاملات کے طور وطریق سمجھائیں قرآن کریم اور احادیث شریفہ اسلامی قانون کی اساس وبنیاد ہے ، جن میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں کا مکمل حل موجود ہے ۔ قرآن کریم عام فہم اور آسان ہونے کے باوحود اس میں آیات محکمات و متشابہات بھی ہیں جن کو سمجھنا اور ان سے مسائل کا حل نکالنا عام انسان تو کجا ایک ماہرِ زبان کے لئے بھی آسان بات نہیں کیونکہ محض زبان پر عبور ہونے کیوجہ سے قانون کی نزاکتوں کو سمجھنا آسان نہیں ہے چونکہ ہر دور کے تقاضے مختلف رہے ہیں جس کی بنا انسان کو ہر وقت نئے مسائل درپیش ہوتے رہتے ہیں ، مثلاً دور حاضر کے مسائل میں شیر بزنس ، اس کی کونسی صورتیں جائز ہیں اور کونسی ناجائز ہیں ، فکس ڈپازٹ کروانا کیسا ہے ، کسی چیز کی آن لائن خرید وفروخت ، اپنے قبضہ میں آنے سے قبل کسی چیز کو بیچ دینا ، لائف انشورنس کا شرعی حکم ، اس طرح کے سینکڑوں مسائل ہیں جن کو انسان اپنے علم ودانش ، فہم وادراک سے حل نہیں کرسکتا۔ لہذا ضروری ہے کہ وہ کسی ایسے امام مجتہد کی تقلید کرے جو ان مسائل کا حل قرآن کریم و حدیث شریف کی روشنی میں بیان کرتے ہوں ائمہ کرام و فقہاء عظام نے قرآن کریم اور احادیث شریفہ کی روشنی میں اصول وضوابط ، قواعد و احکام بیان کیئے ہیں ونیز انسانی زندگی میں پیش آنے والے (پیدائش سے موت تک کے) تمام مسائل واحکام کو انہوں نے باب واری ' کتاب الطھارۃ سے کتاب الفرائض ' تک مدون کیا ، جس کے مجموعہ کو فقہ کہا جاتا ہے ، اسی لیئے ان باعتماد ائمہ کرام ومجتھدین کی پیروی وتقلید دراصل کتاب وسنت ہی کی پیروی ہے ۔ چاروں ائمہ کرام حق پر ہیں ، ان میں کسی بھی ایک معین امام کی تقلید کرنی چاہیئے ۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

 مزید تفصیل کے لئے احقر کا مقالہ ' تقلید کی حقیقت کیا ہے' مطالعہ فرمائیں ۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com