***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان

Share |
سرخی : f 1456    شادی کے وقت لڑکی کا چہرہ دیکھنا ؟
مقام : ,
نام : کبیرعلی
سوال:    

سوال:میرے والدین نے میری شادی پھوپیری بہن سے کرنے والے تھے، میں نے کہا کہ ایک مرتبہ دیکھ لونگا ، لیکن میری بہن قالوہ وغیرہ نے کہا کہ ضرورت نہیں ، اب حال یہ ہے کہ رسم ہونے والا تھا وہ رک کیا سب لو گ تمام خاندان والے میرے اوپرغصہ ہوگئے ہیں، اب میرے لئے شریعت کی روشنی میں کیا حل ہے ؟ وہ لوگ کہ رہے ہیں کہ کیا دیندار لوگ اس طرح کرسکتے ہیں؟


............................................................................
جواب:    

جواب: جس لڑکی سے نکاح کرنا چاہتے ہوں پیام کے وقت اسے ایک مرتبہ دیکھنا شرعاً جائز ہے ، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت مرحمت فرمائی ہے چنانچہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادپاک ہے: انظر اليها فانه احری ان يودم بينکما۔ ترجمہ: تم اسے دیکھ لو کیوں کہ یہ دیکھنا تمہارے درمیان دائمی محبت کا ذریعہ ہے۔ (جامع ترمذی شریف‘ ج1‘ ص 207، حدیث نمبر؛ 1087)- دیکھنے کے علاوہ گفتگوکرنا یا ملنا جلنا شرعاً جائز نہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com