***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان

Share |
سرخی : f 1460    حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا نکاح کب ہوا؟
مقام : ادونی ، انڈیا,
نام : محمد حبیب خان
سوال:    

مفتی صاحب ! مجھے یہ سوال کرنا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کب فرمایا؟ برائے مہربانی مجھے ضرور جواب عطا فرمائیں ۔


............................................................................
جواب:    

حضرت نبی اکرم صلی اللہ واٰلہ وسلم نے چالیس سال کی عمر شریف میں نبوت کا اعلان فرمایا ، اعلان نبوت سے پندرہ سال قبل ایک روایت میں اس سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے پچیس سال کی عمر شریف میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے عقد نکاح فرمایاجب کہ اُن کی عمر چالیس برس تھی ، چالیس سے زیادہ کی بھی روایت ہے ۔ جیساکہ سبل الہدی والرشاد ج11 ص156 میں ہے: تزوجہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبل المبعث بخمس عشرۃ سنۃ، وقیل: أکثر من ذلک، وہی بنت الاربعین سنۃ، وقیل: أکثر من ذلک. واللہ اعلم بالصواب

 

سید ضیاء الدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com