***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > حج وعمره کا بیان > حج وعمره کی ماثور دعائیں

Share |
سرخی : f 1468    کعبۃ اللہ شریف کے دیدار کے وقت پڑہی جانے والی دعاء
مقام : حیدرآباد,
نام : محمد اکرام الدین
سوال:    

جس وقت کعبۃ اللہ پر نظر پڑے اس وقت کونسی دعاء پڑھنا چاہئیے؟


............................................................................
جواب:    

جب خانہ کعبہ پر نظر پڑے اس وقت نہایت ہی تضرع وزاری کے ساتھ دعائیں کریں کیونکہ یہ خصوصی طور پر دعاؤں کی قبولیت کا موقع ہے-
البحر الرائق میں ہے کہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو یہ دعاء تعلیم فرمائی کہ رؤیت بیت اللہ کے وقت دعاء کرے کہ ائے اللہ مجھے مستجاب الدعوات بنادے- اس ایک دعاء کے مقبول ہونے سے تمام دعائیں مقبول ہوجائینگیں-
وَقَدْ ذَكَرَ فِي الْمَنَاقِبِ أَنَّ أَبَا حَنِيفَةَ أَوْصَى رَجُلًا يُرِيدُ السَّفَرَ إلَى مَكَّةَ بِأَنْ يَدْعُوَ اللَّهَ عِنْدَ مُشَاهَدَةِ الْبَيْتِ بِاسْتِجَابَةِ دُعَائِهِ فَإِنْ اُسْتُجِيبَتْ هَذِهِ الدَّعْوَةُ صَارَ مُسْتَجَابَ الدَّعْوَةِ -
بہتر ہے کہ اس دعاء کے ساتھ یہ بھی کہیں:پروردگار مجھے جائز اور نیک دعائوں کی توفیق عطا فرما!
واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com