***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > متفرقات

Share |
سرخی : f 1488    اہل بیت پرظلم کرنے والوں کا انجام
مقام : عادل آباد,
نام : محمد سالک
سوال:    

ہم تمام دوست آپس میں بہت زیادہ مل جل کررہتے ہیں، جب کبھی موقع ملے کوئی نہ کوئی دینی ٹاپک پرگفتگو کرتے ہیں ،ایک مرتبہ ہمارے قریبی دوست نے کہاکہ اہل بیت کرام کو تکلیف دینے والا اللہ تعالی کو تکلیف دینے والاہے اور ان پر ظلم کرنے والے کا انجام بُراہوگا۔ میراسوال مفتی صاحب سے یہ ہیکہ یہ بات کہاں تک درست ہے ؟جواب عنایت فرمائیں ۔


............................................................................
جواب:    

علامہ محب الدین احمد بن عبداللہ طبری نے اپنی کتاب ذخائرالعقبی فی مناقب ذوی القربی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے : عن علی رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إن اللہ حرم الجنۃ علی من ظلم أہل بیتی أو قاتلہم أو أغار علیہم أو سبہم۔ ترجمہ :بیشک اللہ تعالی اس شخص پر جنت حرام قرار دیا ہے جس نے میرے اہل بیت پر ظلم وزیادتی کی یا ان سے جنگ وجدال کیا یا ان پرحملہ کیا یا انہیں برابھلا کہا۔(ذخائرالعقبی فی مناقب ذوی القربی ،باب فضائل اہل البیت ،ذکرتحریم الجنۃ علی من ظلھم)نیزعلامہ ابن حجر مکی ہیتمی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی الصواعق المحرقۃ میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک نقل کیاہے: ومن آذانی فی عترتی فعلیہ لعنۃ اللہ ومن آذانی فی عترتی فقد آذی اللہ إن اللہ حرم الجنۃ علی من ظلم أہل بیتی أو قاتلہم أو أعان علیہم أو سبہم۔ ترجمہ: جس نے میرے اہل بیت کے بارے میں مجھے تکلیف دی اس پر اللہ کی لعنت ہے‘ جس نے میرے اہل بیت کے متعلق مجھے ایذاء پہنچائی اس نے اللہ تعالی کو ایذاء پہنچائی‘ یقیناً اللہ تعالی اس شخص پر جنت حرام قرار دیا ہے جس نے میرے اہل بیت پر ظلم کیا یا ان سے جنگ کی یا ان کے خلاف مدد کی یا انہیں برابھلا کہا۔ (الصواعق المحرقۃ باب التحذیر من بغضہم وسبہم ) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com