***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عقائد کا بیان > نبوت و رسالت کا بیان

Share |
سرخی : f 1512    کیا صحابہ نے کسی کی ولادت پر خوشی منائی؟
مقام : امان نگر,
نام : محمد کوثر
سوال:    

حضرت مفتی صاحب قبلہ!الحمد للہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوچکا ہے ، اس مبارک مہینہ میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی ہے، ہر طرف اہل اسلام میلاد شریف کا اہتمام کررہے ہیں اور آپ کی ولادت پر خوشیوں کا اظہار کررہے ہیں- میرا سوال یہ ھیکہ کیا کسی صحابی نے کبھی کسی کی ولادت پر خوشی منائی ہے؟ براہ کرم حدیث شریف کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں-


............................................................................
جواب:    

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت ساری کائنات کے حق میں نعمت عظمی ہے،اس نعمت الہی کے حصول پر بارگاہ خداوندی میں اظہار تشکر،بندگی کا تقاضہ ہے،حدود شریعت کی رعایت کرتے ہوئے یوم ولادت پربطور تشکر، اظہار مسرت کرنا شرعامستحسن ہے-اللہ تعالی کا ارشاد ہے : قُلْ بِفَضْلِ اللَّہِ وَبِرَحْمَتِہِ فَبِذَلِکَ فَلْیَفْرَحُوا- ترجمہ:آپ فرمادیئجے کہ اللہ کی رحمت اور اس کے فضل پر ہی خوشی منائیں-(سورۂ یونس:58) علاوہ ازیںصحیح بخاری شریف میں روایت ہے کہ جب مدینۂ منورہ میں حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت ہوئی تو حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے بے انتہاء خوشیوں کا اہتمام کیا-(صحیح بخاری شریف،کتاب العقیقۃ، باب تسمیۃ المولود غداۃ یولد ، لمن لم یعق عنہ ، وتحنیکہ، حدیث نمبر:5469) عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ رضی اللہ عنہما أَنَّہَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ بِمَکَّۃَ قَالَتْ فَخَرَجْتُ وَأَنَا مُتِمٌّ ، فَأَتَیْتُ الْمَدِینَۃَ فَنَزَلْتُ قُبَاء ً فَوَلَدْتُ بِقُبَاءٍ ۔ ۔ ۔ وَکَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِی الإِسْلاَمِ ، فَفَرِحُوا بِہِ فَرَحًا شَدِیدًا. صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے اس اجتماعی عمل سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ امتی کی ولادت پر اظہار مسرت کی جب یہ کیفیت تھی تو امام الانبیاء صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کی نسبت سے ان کی خوشیوں اور مسرتوں کاکیا عالم رہا ہوگا- واللہ اعلم بالصواب- سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com