***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عقائد کا بیان > نبوت و رسالت کا بیان

Share |
سرخی : f 1519    حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پر جھنڈے نصب کے گئے
مقام : لکڑی کا پل حیدرآباد,
نام : میر عادل
سوال:    

میں نے ایک کتاب میں حدیث مبارک پڑھی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں تین جھنڈے لگائے گئے تھے- مفتی صاحب آپ سے ادبا درخواست ہے کہ یہ حدیث شریف کس کتاب میں ہے بیان فرمائیں-


............................................................................
جواب:    

آپ نے جس روایت کا حوالہ دریافت کیا ہے ، اس روایت کو محدث جلیل امام جلال الدین عبد الرحمن بن ابو بکر سیوطی رحمۃ اللہ تعالی علیہ (متوفی:911ھ ) نے الخصائص الکبری میں ، اور شارح بخاری امام احمد بن محمد قسطلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ (متوفی:923ھ ) نے المواہب اللدنیہ میں درج فرمایا ہے- فکانت آمنۃ تحدث عن نفسہا وتقول ۔۔۔ ورأیت ثلاثۃ أعلام مضروبات علما فی المشرق وعلما فی المغرب وعلما علی ظہر الکعبۃ- ترجمہ:سیدہ آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے دیکھا کہ ولادت باسعادت کے وقت تین جھنڈے نصب کے گئے(1) ایک مشرق میں(2) دوسرا مغرب میں(3) اور تیسرا خانۂ کعبہ پر- (الخصائص الکبری ، باب اخبار الکہان بہ قبل مبعثہ ،ج1،ص57-۔المواہب اللدنیہ،ج1،ص:125) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد،دکن،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com