***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان

Share |
سرخی : f 1545    منکوحہ کی علحدگی پرنکاح کرنے کا حکم
مقام : پونے،انڈیا,
نام : خرم حسین
سوال:    

میں آپ سے یہ سوال کرنا چاہتاہوں کہ میں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتاتھا انکی پہلے سے شادی ہوچکی تھی ،پھر نااتفاقی کی وجہ سے وہ اپنے شوہرسے علٰحدہ ہوگئی لیکن طلاق نہیں ہوا، دوسال بعدمیں نے اس لڑکی سے نکاح کیا ،کیا میرانکاح جائزہے؟


............................................................................
جواب:    

آپ نے جوتفصیل ذکرکی ہے اس کے بموجب آپ کا نکاح شرعاً منعقدنہیں ہوا، لہذا آپ اولین ساعتوں میں علٰحدگی اختیار کرلیں ،اورجن سے آپ نے عقدنکاح کامعاملہ کیا ہے جب وہ اپنے سابقہ شوہرسے شرعی طورپر خلع حاصل کرلیں یا شوہر خود انہیں طلاق دیدے پھران کی عدت گزرجائے تب آپ ان سے نکاح کرسکتے ہیں ،ورنہ ساری زندگی حرام کاری میں گزرے گی اوراب تک جوکچھ ہواہے اس پرآپ اوروہ صدق دل سے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں۔ محرمات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حق تعالی نے فرمایا: والمحصنات من النساء الاماملکت ایمانکم۔ ترجمہ :اور شوہروالی عورتوں سے نکاح کرناحرام کیاگیا۔ (النساء 24) فتاوٰی عالمگیری ،کتاب النکاح ،ج1ص280میں ہے: لایجوزللرجل ان یتزوج زوجۃ غیرہ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com