***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عقائد کا بیان > متفرق مسائل

Share |
سرخی : f 1557    ماہ شعبان کی فضیلت
مقام : علی نگر,
نام : مجاہد
سوال:    

مفتی صاحب !ماہ شعبان شروع ہونے والا ہے ، میں شعبان کے مہینہ کے بارے میں جاننا چاہتاہوں کہ اس کی فضیلت کیا ہے؟


............................................................................
جواب:    

ماہ شعبان کی فضیلت سے متعلق متعدد وایتیں وارد ہیں ، الغنیۃ لطالبی طریق الحق میں یہ روایت موجود ہے :وعن انس بن مالک رضی اللہ عنہ انہ قال ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال فضل رجب علی سائر الشھور کفضل القراٰن علی سائر الکلام و فضل شعبان علی سائر الشھور کفضلی علی سائر الانبیاء وفضل رمضان علی سائر الشھور کفضل اللہ تعالیٰ علی سائر خلقہ۔

       ترجمہ:حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:ماہ رجب کی فضیلت تمام مہینوں میں ایسی ہے جیسے قرآن شریف کی فضیلت تمام آسمانی کتابوںپر۔اور شعبان کی فضیلت تمام مہینوں پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تمام انبیاء کرام پر ۔ اور رمضان کی فضیلت تمام مہینوں پر ایسی ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی فضیلت تمام مخلوق پرہے۔ (الغنیۃ لطالبی طریق الحق ، ج1، ص188)

واللہ اعلم بالصواب

سیدضیاءالدین عفی عنہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ

بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔

حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com