***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > روزہ کا بیان > نفل روزہ کے مسائل

Share |
سرخی : f 1559    ماہ شعبان میں روزوں کی فضیلت
مقام : بیدر ، انڈیا,
نام : قاسم
سوال:    

مفتی صاحب !میری نانی جان شعبان میں کثرت سے روزے رکھا کرتی ہیں ، مجھے شعبان کے روزوں سے متعلق بتلائے کہ ان کی فضیلت کیاہیں ؟


............................................................................
جواب:    

شعبان میں روزہ رکھنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت محبوب اور پسند یدہ ہے، جیساکہ حدیث پاک میں آیا ہے : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے افضل روزوں سے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: رمضان کی تعظیم کی خاطر ماہ شعبان کے روزے سب سے افضل روزے ہیں۔ (الغنیۃ لطالبی طریق الحق ، ج1 ، ص187) واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com