***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > حج وعمره کا بیان > طواف کے مسائل

Share |
سرخی : f 1563    اسکیٹنگ شوز (Skating shoes) پر طواف کا حکم
مقام : چنچل گوڑہ، حیدرآباد،انڈیا,
نام : فرید
سوال:    

میں نے واٹس اپ پر ایک ویڈیو دیکھا ہے جس میں دکھا یا گیا کہ مسجد حرام شریف کے اوپری حصہ میں جہاں کچھ لوگ چلتے ہوئے طواف کررہے ہیں اور کچھ معذوروں یا بیماروں کو ویل چیر (wheel chair) پر طواف کروارہے ہیں ، ایک شخص عمرہ کے احرام کی حالت میں اسکیٹنگ شوز (Skating shoes)  پہن کر طواف کر رہاہے ، کیا اس طرح طواف کرنے میں کوئی حرج ہے ؟ یا پھر شریعت میں اس کی گنجائش رکھی گئی ہے؟


............................................................................
جواب:    

اسکیٹنگ شوز پر طواف کرنا سواری پر طواف کرنے کی مانند ہے ، فقہاء کرام نے طواف کے سلسلہ میں صراحت کی ہے کہ چلتے ہوئے طواف کرنا‘ واجب ہے ، اگر کوئی شخص کسی شرعی مجبوری کے باعث سوار ہوکر طواف کرے تو گنجائش ہے اور اگر بلاکسی عذر شرعی کرے تو دوبارہ طواف کرنا‘ یا بکری کی قربانی کرنا‘ ضروری ہے۔

 

            بنابریں طواف ‘ چلنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے اسکیٹنگ شوز کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے اور اگر کوئی چلنے کی طاقت ہونے کے باوجود اسکیٹنگ شوز پہن کر عمرہ کا طواف کرے تو طواف کو دہرانا یا بکرے کی قربانی کرنا واجب ہوگا۔

 

            البحر الرائق میں ہے : فلو طاف راکبا أو محمولا أو زاحفا بلا عذر فعلیه الإعادۃ أو الدم ، وإن کان بعذر لا شیء علیه۔ (البحر الرائق ، کتاب الحج ، الاغتسال ودخول الحمام للمحرم) واللہ اعلم بالصواب

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com