***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > تلاش کریں

Share |
سرخی : f 1585    کرونا وائرس سے حفاظت کی دعا
مقام : حیدر آباد ، انڈیا,
نام : محمد مرتضی محی الدین
سوال:    

مفتی صاحب! آج کل کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا میں لوگوں کے
مرنے اور بیماری میں مبتلا ہونے کی خبریں بہت زیادہ سننے میں آرہی ہیں،
میری گزارش یہ ہے کہ ایسی صورت حال میں آپ ہمیں کچھ دعائیں بتلائیے کہ جس سے اس مرض کے آنے سے پہلے ہی اپنے آپ کی حفاظت کر سکیں اور بیماری میں پڑنے سے بچ سکیں۔


............................................................................
جواب:    

حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرقسم کی بیماریوں‘ بلاؤوں
اور وباؤں سے حفاظت وسلامتی کے لئے مختلف دعائیں تعلیم فرمائی ہیں،
چنانچہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے حفاظت وسلامتی کے لئے بھی حسب ذیل دعاؤں کا اہتمام رکھیں! صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھیں! علاوہ ازیں دعاؤں
میں اس کو شامل کرلیں!

  اَللّٰہُمَّ إنِّیْ أعُوْذُ بِکَ مِنْ جَہْدِ الْبَلَاءِ، وَدَرَکِ الشَّقَاءِ، وَسُوءِ الْقَضَاءِ، وَشَمَاتَۃِ الْأَعْدَاءِ۔
(صحیح البخاری، کتاب الدعوات، باب التعوذ من جہد البلاء، حدیث نمبر: 6347)
         اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَیِّءِ الأَسْقَامِ۔
        (سنن أبو داود، باب فی الاستعاذۃ، حدیث نمبر:1329۔سنن النسائی، حدیث نمبر 5398)         اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَأَہْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوَرَاتِی، وَآمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰہُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ
وَمِنْ خَلْفِیْ، وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ، وَمِنْ فَوْقِیْ، وَأَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
   (سنن ابی داود، کتاب الادب، ابواب النوم،حدیث نمبر:4476)
اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِی، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ۔لَا اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ“۔ 

(سنن ابی داود،حدیث نمبر:5090)۔
از:حضرت مولانامفتی سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری،شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com