***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > حلال و حرام کا بیان

Share |
سرخی : f 213    کالی مہندی لگانے کا شرعی حکم
مقام : ناندیڑ ۔ انڈیا,
نام : عرفانہ بیگم
سوال:     جوانی میں بے وقت سر کے بال سفید ہوجاتے ہیں تو کیا شریعت میں ایسی گنجائش ملتی ہے کہ اس کو کالی مہندی لگائی جائے؟
............................................................................
جواب:     سیاہ خضاب لگانا سخت گناہ ہے خواہ جوانی میں ہو یا بڑھاپے میں۔ احادیث شریفہ میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں۔ سنن ابوداؤد شریف صفحہ578 باب ماجاء فی خضاب السواد میں حدیث شریف ہے
   ’’عن ابن عباس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یکون قوم یخضبون فی آخر الزمان بالسواد کحواصل الحمام لایرجعون رائحۃ الجنۃ‘‘  حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جو کبوتر کے سینہ کے مانند سیاہ خضاب لگائیں گے وہ لوگ جنت کی خوشبو بھی نہ پائیں گے۔
مشکوٰۃ شریف صفحہ382 میں ہے
   ’’عن جابر رضی اللہ عنہ قال اتی النبی صلی اللہ علیہ وسلم بابی قحافۃ یوم الفتح ورأسہ ولحیتہ کالثغامۃ بیاض فقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم غیروا ھذا بشیٔ واجتنبوا السواد‘‘  حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عہنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت بابرکت میں لایا گیا‘ ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ کی طرح نہایت سفید تھے جو سفید پھولوں والا ایک قسم کا درخت ہے تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس سفیدی کو کسی اور چیز سے بدلو اور سیاہ خضاب سے پرہیز کرو۔
اس حدیث شریف میں سیاہ خضاب لگانے کی ممانعت اور اس سے احتراز و اجتناب کرنے کا واضح امر ہے۔ بناء بریں اس سے بالکل احتراز کیا جائے اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔ سیاہ خضاب کے سوا ء  دوسرے رنگ کا خضاب جیسے سرخ خضاب خالص مہندی کا خضاب جائز ہے۔ فتاویٰ عالمگیری کتاب الکراہیۃ میں ہے
’’ان الخضاب حسن لکن بالحناء والکتم والوسمۃ واراد اللحیۃ وشعر الرأس‘‘  داڑھی اور سر کے بال میں خضاب کرنا اچھا ہے۔ لیکن مہندی کتم اور نیل کے پتے سے خضاب کیا جائے۔ چنانچہ حدیث شریف میں اس کی وضاحت ملتی ہے۔ سنن ابوداؤد شریف باب فی الخضاب میں ہے
   ’’ان احسن ماغیرتم بہ الشیب الحناء والکتم  ‘‘ بہترین خضاب مہندی اور نیل ہے۔ البتہ غازی و مجاہد کیلئے سیاہ رنگ کا خضاب استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ ردالمختار جلد5 کتاب الحظر والاباحۃ میں ہے
) قولہ یکرہ بالسواد) ای بغیر الحرب قال فی الذخیرۃ اما الخضاب بالسواد للغزو ولکن اھیب فی عین العدو فھو محمود بالاتفاق۔
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com