***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > اوراد وادعیہ

Share |
سرخی : f 260    چکون گنیا(Chikun Guniya) سے حفاظت کی دعا
مقام : حیدرآباد ،انڈیا,
نام : سید کاظم
سوال:     ان دنوں بخارکی ہواچل رہی ہے چکون گنیا(Chikun Guniya)میں لوگوں کی خاصی تعداد مبتلاہے ،اس بخار کی وجہ سے مریض  اعضاء کے دردوتکلیف سے بے چین اور لاغروناتواں ہوتا ہے، میرے ایک عزیز بھی اسی مرض  کی وجہ سے پریشان ہیں ڈاکٹر کی تشخیص کے بعد دوا تو جاری ہےمگر آپ سے گذارش ہے کہ اس مرض سے شفاء کیلئے کوئی مناسب دعاتحریر فرمائیں ۔
............................................................................
جواب:     حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دردوتکلیف سے شفاء کیلئے مخصوص طریقہ سے ایک دعاپڑھنے کا امر فرمایا ہے جامع ترمذی شریف ج 2 (حدیث نمبر6006)،ابواب الطب میں حدیث پاک ہے :   عن عثمان بن ابی العاص انہ قال اتانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وبی وجع قدکادیہلکنی فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امسح بیمینک سبع مرات فقل اعوذبعزۃ اللہ وقدرتہ وسلطانہ من شرمااجد قال فعلت فاذہب اللہ ماکان بی فلم ازل امربہ اہلی وغیرہم ۔
ترجمہ:حضرت عثمان ابن ابوالعاص رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جب کہ میں درد میں مبتلا تھا قریب تھاکہ وہ مجھے ہلاک کردے تو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:سات مرتبہ (درد کی جگہ )داہناہاتھ پھیرواوریہ کہو:    اَعُوْذُ بِعِزۃِ اللَّہ وَقُدْرَتِہِ وَسُلْطَانِہِ مِنْ شَرِّمَااَجِدْ۔
ترجمہ:میں جودرد پارہاہوں اس کے شرسے اللہ تعالی کی عزت ،قدرت او رغلبہ کی پناہ لیتاہوں (راوی حدیث حضرت عثمان رضی اللہ عنہ )فرماتے ہیں میں نے ایسا ہی کیا او راللہ تعالی نے میرا دردزائل کردیا توچنانچہ میں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور دوسروں کو اس کا حکم دیتاہوں ۔بخاراوردیگر بیماریوں سے شفایابی کیلئے ترمذی شریف ج 2ابواب الطب باب ماجاء فی تبرید الحمی بالماء ص 27(حدیث نمبر2001) میں دعاء منقول ہے :   عن ابن عباس ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یعلمہم من الحمی ومن الاوجاع کلہا ان یقول بسم اللہ الکبیر اعوذباللہ العظیم من شرکل عرق نعارو من شرحرالنار
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بخارسے اور دیگر جملہ بیماریوں وتکالیف سے شفایابی کیلئے صحابہ کرام کو تعلیم فرماتے تھے کہ یہ پڑھیں   بِسْمِ اللَّہِ الْکَبِيْرِ اَعُوْذُبِاللَّہِ الْعَظِيْمِ مِنْ شَرِّکُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍوَمِنْ شَرِّحَرِّالنَّارِ۔
ترجمہ:اللہ کے نامکی مدد لیتے ہوئے جو کبر یائی والا ہے میں ہر پھڑکنے والی رگ رگ کی تکلیف سے او ردوزخ کی گرمی کے شرسے عظمت والے اللہ کی پناہ لیتاہوں ۔
چکون گنیا میں چونکہ شدیدبخار او رسخت دردرہتا ہے اس لئے مندرجہ بالااحادیث مبارکہ میں مذکورہ دونوں دعائیں پڑھتے رہیں،اللہ تعالی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے شفاء عطافرمائے گا ۔
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com