***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > قراءت کے مسائل

Share |
سرخی : f 279    قراء ت سری کی تحقیق
مقام : انڈیا,
نام : کریم الدین
سوال:    

میرے ایک عزیر سنت ونوافل میں سورۃ فاتحہ وغیرہ پڑھتے وقت ہونٹ نہیں ہلاتے ہیں، میں نے اس کے بارے میں ان سے دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا میں آہستہ دل میں پڑھتاہوں ، اس بارے میں وضاحت فرمائیں کہ ہونٹ ہلاکر پڑھنا چاہئے یابغیر ہونٹ ہلائے پڑھ سکتے ہیں ؟


............................................................................
جواب:    

نماز میں قراء ت سری یعنی آہستہ قراء ت کرنے کی حد یہ ہیکہ اپنی آواز فقط آپ سن لے او رحروف صحیح اداہوں ، حروف کی صحیح طور پر ادائیگی اسی وقت متحقق ہوتی ہے جب ہونٹوں کو حرکت دی جائے جیسا کہ درمختار ج 1ص395 میں ہے (و)ادنی (المخافتۃ اسماع نفسہ ) ردالمحتار ج 1ص 395میں ہے لان ادنی الحدالذی توجد فیہ القراء ۃ عندہ خروج صوت یصل الی اذنہ۔ فتاوی عالمگیری ج 1 ص 69 میں ہے واما حدالقراء ۃ فنقول تصحیح الحروف امر لا بدمنہ فان صحح الحروف بلسانہ ولم یسمع نفسہ لا یجوزبہ وبہ اخذعامۃ المشائخ۔ احادیث شریفہ میں ذکر ملتا ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں آہستہ تلاوت فرماتے تو لحيۂ مبارک کو حرکت ہوتی چنانچہ صحیح بخاری شریف ج 1 کتاب الاذان ص 105 میں ہے عن ابی معمر قلت لخباب بن الارت اکان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقرأ فی الظہر والعصر قال نعم قلت بأی شیٔ کنتم تعلمون قراء تہ قال باضطراب لحیتہ ترجمہ: حضرت ابومعمر سے روایت ہے میں نے حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اورعصر میں قرأت فرماتے تھے؟انہوں نے فرمایا : ’’ہاں‘‘میں نے عرض کیاآپ لوگ حضور کی قراء ت کو کس چیز سے جانتے تھے ،انہوں نے فرمایا: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک کی حرکت سے ۔ ظاہر ہے کہ ہونٹ کی حرکت کے بغیرڈاڑھی کو حرکت نہیں ہوتی ۔ حاشيۂ ہدایہ ج1 کتاب الصلوۃ ص 117 میں ہے۔ فقد استدل البیہقی بہذا الحدیث علی ان الاسرار بالقراء ۃ لابدمنہ من اسماع المرء نفسہ فانہ ذلک لا یکون الابتحریک اللسان بالشفتین بخلا ف مالوا طبق شفتیہ وحرک لسانہ فانہ لاتضطرب لحیتہ کذا فی فتح الباری ۔ مذکورہ بالا حدیث شریف اور فقہاء کرام کی تصریحات سے یہ امرواضح ہوتا ہے کہ سری نماز میں تلاوت کرتے وقت ہونٹوں کو حرکت دیتے ہوئے حروف کو صحیح طور پر ادا کریں اوراس قدر آہستگی سے پڑھیں کہ آوازفقط اپنے آپ کوسنائی دے ۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com