***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > قربانی کا بیان

Share |
سرخی : f 285    آن لائن (online) قربانی کا حکم
مقام : سعودیہ عربیہ,
نام : عاصم
سوال:     مفتی صاحب میرسوال  یہ ہیکہ آج کل ویب سائٹس پر آن لائن (online) قربانی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، آن لائن قربانی کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے قربانی کا آرڈر دینے سے کیا قربانی ادا ہو جائے گی؟
............................................................................
جواب:     آن لائن (online) قربانی کی صورت، دراصل وکالۃً  قربانی کے حکم میں ہے، (1)اس کی اس وقت گنجائش نکل سکتی ہے جب کہ اس امر کا کامل اعتماد ووثوق حاصل ہو کہ وہ ویب سائٹس کے ذمہ داران اسی جانور کی قربانی کرتے ہوں جس میں شریعت مطہرہ کے مطلوبہ تمام شرائط پائی جاتی ہوں۔ (2)لیکن ساتھ ہی یہ امر بھی لازم وضروری ہے کہ جہاں قربانی کی جارہی ہو وہاں کا لحاظ کرتے ہوئے قربانی کے مقررہ ایام"10/11/12" ذی الحجہ ہی میں قربانی کی جائے، اگر اس مقام پر یہ ایام گزرچکے ہوں یا جانور میں مطلوبہ شرائط کا لحاظ نہ کیا جانے کا اندیشہ ہو تو پھر آن لائن قربانی کروانا جائز نہیں ہوگا۔  
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com