***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > حلال و حرام کا بیان

Share |
سرخی : f 367    شادی میں جہیزکا مطالبہ  
مقام : یوپی ،انڈیا,
نام : فرید
سوال:    

شادی میں جہیزکے مطالبہ کے شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔


............................................................................
جواب:    

جہیزوغیرہ کا مطالبہ کرنااوراس پراصرارکرناازروئے شرع ناجائز ہے ۔کسی مؤمن کے لئے بلاحاجت شدیدہ کسی کے سامنے دست ِسوال درازکرنا جائزنہیں،احادیث شریفہ میں اس کی وعیدآئی ہے ،چنانچہ جامع ترمذی شریف ج1،ص141میں حدیث پاک ہے : عَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ السَّلُولِيِّ قَالَ۔۔۔۔۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ لِغَنِيٍّ وَلَا لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ إِلَّا لِذِي فَقْرٍ مُدْقِعٍ أَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ وَمَنْ سَأَلَ النَّاسَ لِيُثْرِيَ بِهِ مَالَهُ كَانَ خُمُوشًا فِي وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَرَضْفًا يَأْكُلُهُ مِنْ جَهَنَّمَ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُقِلَّ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُكْثِرْ - ترجمہ:سیدناحبشی بن جنادۃسلولی رضی اللہ عنہ سے ایک طویل روایت ہے جس میں حضورپاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا یہ ارشادمبارک مذکورہے :مالداراورسلیم الاعضاء کے لئے مانگناحلال نہیں ہے سوائے خاک نشین تنگدست کے یا شدیدحاجت مندکے اورجو شخص لوگو ں سے مال میں اضافہ کے لئے سوال کرے تویہ (سوال کرنا)اس کے لئے بروزقیامت اس کے چہرے پرکھروچے اورخراش کی صورت میں ہوگا اور دوزخ کے انگارے کی شکل میں نمودار ہوگا جسے وہ کھائے گا ،جس کا جی چاہے وہ اپنے لئے یہ عذاب کم کرے یا بڑھائے ۔ ﴿جامع ترمذی شریف ،کتاب الزکاۃ ،باب ماجاء من لاتحل لہ الصدقۃ ،ج1ص141حدیث نمبر:((590 ہاں البتہ بلالحاظ رسم ورواج بغیرکسی مطالبہ‘محض اپنی خوشدلی سے باہم ایک دوسرے کوشادی کے موقع پرتحفہ دیں تواسمیں مضائقہ نہیں،بلکہ دین اسلام نے آپس میں تحفہ وتحائف دینے کومودت ومحبت کی بقاء کا ذریعہ اوراضافہ کا سبب قراردیاہے ،جیساکہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادمبارک ہے: "تهادوا تزدادوا حبا ۔ ﴿کنزالعمال ،الباب الثانی فی القضاء ،الفصل الثالث فی الھدیۃ والرشوۃ ،حدیث نمبر:15057﴾ اسی طرح شادی بیاہ کے موقع پربطورتحفہ کچھ دیناجائزہے۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com