***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > سجدۂ سہو کے مسائل

Share |
سرخی : f 374    نماز میں ایک سے زائد غلطیاں ہوجائیں تو کیا ایک ہی سجد ۂ سھو کافی ہے ؟
مقام : اسپین,
نام : مشرف
سوال:    

ماشاء اللہ آپ کی سائیٹ سے مجھ کو اور میرے دوستوں کو بہت فائدہ ہوا ہے ، میرا ایک سوال ہے : نماز میں ایک سے زائد غلطیاں ہوجائیں تو کیا ایک ہی سجدۂ سھو کافی ہے ؟ جواب جلد عنایت فرمائیں تو مہربانی ہوگی


............................................................................
جواب:    

نماز میں ہر قسم کی غلطی سے سجدۂ سھو واجب نہیں ہوتا مثلا کسی مستحب یا مسنون عمل چھوٹنے پر سجدۂ سھو لازم نہیں آتا ، ہاں ترک واجب ، مثلاً "قراء ت فاتحہ ، ضم سورہ ، تشہد و غیرہ کا چھوٹ جانا " تغییر واجب ، مثلاً " جہری نماز میں آہستہ پڑھنا " تاخیر رکن ، مثلاً چار رکعات والی نماز کے پہلے قعدہ میں تشہد سے زیادہ پڑہ جانا جس کی وجہ سے تیسری رکعت کے قیام میں تاخیر ہوجائے" تقدیم رکن ، مثلاً " رکوع سے پہلے سجدہ کرلینا " تکرار رکن ، مثلاً " ایک رکعت میں تین سجدے کرنا " ان صورتوں میں سجدۂ سھو لازم ہوجاتا ہے۔ اگر نماز میں ایک سے زائد غلطیاں ہوجائیں جس سے سجدۂ سھو واجب ہوتا ہے تو ایک مرتبہ سجدۂ سھو کرلینا کافی ہے لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ فقہ حنفی کے بموجب احادیث شریفہ کی روشنی میں سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ التحیات پڑھکر داہنے جانب سلام پھیریں پھر اس کے بعد دو سجدے کریں پھر التحیات ، درود ابراہیم دعاء ماثورہ پڑہ کر سلام پھیر دیں - جیساکہ فتاوی عالمگیری ج 1،ص 126،میں ہے : وَلَا یَجِبُ السُّجُودُ إلَّا بِتَرْکِ وَاجِبٍ أَوْ تَأْخِیرِہِ أَوْ تَأْخِیرِ رُکْنٍ أَوْ تَقْدِیمِہِ أَوْ تَکْرَارِہِ أَوْ تَغْیِیرِ وَاجِبٍ بِأَنْ یَجْہَرَ فِیمَا یُخَافَتُ وَفِی الْحَقِیقَۃِ وُجُوبُہُ بِشَیْءٍ وَاحِدٍ وَہُوَ تَرْکُ الْوَاجِبِ ، کَذَا فِی الْکَافِی . وَلَا یَجِبُ بِتَرْکِ التَّعَوُّذِ وَالْبَسْمَلَۃ ۔۔۔۔۔ (فتاوی عالمگیری ج 1،ص 126، کتاب الصلاۃ, الباب الثانی عشر فی سجود السہو) نیز اسی کے ص 130،میں ہے : وَلَوْ سَہَا فِی صَلَاتِہِ مِرَارًا یَکْفِیہِ سَجْدَتَانِ ، کَذَا فِی الْخُلَاصَۃِ . واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com