***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > وضو کے مسائل

Share |
سرخی : f 396    پھل وغیرہ چبانے پر دانتوں سے خون نکل آئے تو کیا وضو ٹوٹے گا؟
مقام : محبوب نگر ,انڈیا,
نام : ناظم علی،
سوال:     جب میں گوشت ،پھل وغیرہ دانتوں سے کترتا ہوں تو بعض وقت میرے دانتوں اورمسوڑھوں سے خون نکل کر اس کو لگ جاتا ہے ، کیا اس کی وجہ سے میرا وضوٹوٹ جائے گا؟
............................................................................
جواب:     جسم سے خون نکل کر اپنے مقام سے بہہ جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے ،فتاوی عالمگیری ج 1ص11 میں ہے

المتوضی اذا عض شیئا فوجد فیہ اثرالدم اواستاک بسواک فوجد فیہ اثرالدم لا ینتقض مالم یعرف السیلان۔

ترجمہ : اگر باوضو شخص کوئی چیز چبائے اور اس میں خون کا اثر پائے یا مسواک کرے اور مسواک میں خون کا اثر دیکھے تو ایسی صورت میں اس وقت تک وضو نہیں ٹوٹتا جب تک کہ بہنے کی کیفیت پیدا نہ ہو۔
منہ میں چونکہ لعاب ہوتا ہے ، اس وجہ سے خون بہنے کی مقدار میں نہ ہونے کے باوجود لعاب کے امتزاج سے بہہ پڑتا ہے ۔ منہ سے نکلنے والا خون کب ناقض وضو سمجھا جائے اور کب نہیں ؟ اس سلسلہ میں فقہائے کرام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ایک قاعدہ بیان فرمایا ہے : منہ کے اندر خون نکل آئے تو دیکھا جائے کہ خون اور لعاب میں غلبہ کس کا ہے ، اگر خون لعاب پر غالب ہے یا دونوں برابر ہیں تو وضو ٹوٹ جائے گا اور لعاب خون پر غالب ہے تو وضو نہیں ٹوٹے گا ۔
بدائع الصنائع ج1 ص421 میں ہے
ان کانت الغلبۃ للبزاق لا یکون حدثا لانہ ماخرج بقوۃ نفسہ وان کانت الغلبۃ للدم یکون حدثا لان الغالب اذا کان ہو البزاق لم یکن خارجا بقوۃ نفسہ فلم یکن سائلا وان کان الغالب ہو الدم کان خروجہ بقوۃ نفسہ فکان سائلا وان کانا سواء القیاس ان لایکون حدثا وفی الاستحسان یکون حدثا ۔

ترجمہ: لعاب کا غلبہ ہے تو وہ ناقض وضو نہیں، اس لئے کہ خون اپنی قوت سے نہیں نکلا اور بہنے والا بھی نہیں ، اگر خون کا غلبہ ہے تو وہ ناقض وضو ہے ، اس لئے کہ جب لعاب غالب تھا تو خون خود سے نہیں نکلا تھا اور بہنے والا نہیں تھا اور خون کا غلبہ ہو تو وہ اپنی قوت سے نکلا اور بہنے والا ہوا ، اگر خون اور لعاب دونوں برابر ہوں تو یہ بھی ناقض وضو ہے۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com