***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان

Share |
سرخی : f 397    پھوپھی زاد بھائی ، بہن سے نکاح
مقام : ,
نام : نام غیر مذکور
سوال:    

کیا پھوپھی کے بیٹے یا بیٹی سے شادی طئے کرسکتے ہیں؟ کیا یہ رشتہ جائز ٹھرتا ہے؟ برائے مہربانی اس بارے میں جواب عنایت فرمائیں


............................................................................
جواب:    

شریعت اسلامیہ کی رو سے پھوپھی زاد بھائی اور بہن سے نکاح جائز ہے‘ اللہ تعالیٰ نے محرمات نکاح ذکر فرمانے کے بعدارشاد فرمایا: واحل لکم ما وراء ذلکم۔ ترجمہ: ان (محرمات نکاح) کے سوا (تمام عورتیں) تمہارے لئے حلال کردی گئیں۔ (سورۃ النساء۔ 24) پھوپھی زاد بھائی اور بہن محرمات نکاح سے نہیں‘ لہٰذا ان سے نکاح کرنا جائز ہے۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ www.ziaislamic.com بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com